مولانا فضل الرحمان ,عبدالغفور حیدری اور کامران مائیکل عدالت طلب۔۔۔چیف جسٹس نے نوا ز شریف ،زرداری اور بلاول کی بھی کلاس لے لی

مولانا فضل الرحمان ,عبدالغفور حیدری اور کامران مائیکل عدالت طلب۔۔۔چیف جسٹس نے نوا ز شریف ،زرداری اور بلاول کی بھی کلاس لے لی

مولانا فضل الرحمان ,عبدالغفور حیدری اور کامران مائیکل عدالت طلب۔۔۔چیف جسٹس ... 05 جون 2018 (20:31) 8:31 PM, June 05, 2018

اسلام آباد:چیف جسٹس نے لگڏری گاڑیوں کی سماعت کی ہے جس میں چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ :"کس قانون کے تحت میاں محمد نواز شریف کو بلٹ پروف گاڑی دی گئی ہیں -زرداری اور بلاول کے پاس کتنی سرکاری گاڑیاں ہیں کسی کو الیکشن ان گاڑیوں پر نہیں لڑنے دیں گے - اور نہ ہی ان گاڑیوں پر انہیں الیکشن کی مہم چلانے دیں گے -

"جس پر فاروق ایچ نائیک نے جواب دیا کہ :"زرداری اور بلاول کے پاس اپنی ذاتی گاڑیاں ہیں "سپریم کورٹ نے کل مولانا فضل الرحمان , عبدالغفور حیدری اور کامران مائیکل کو بھی کل طلب کر لیا ہے -چیف جسٹس نے کہا کہ :" مولانا فضل الرحمان قوم کا پیسہ کیوں استعمال کر رہے ہیں -ان کے تو اپنے بہت جان نثار ہیں وہ ان کو کوئی نقصان نہیں پہنچنے دیں گے - اور ایف بی آر کے افسران کو یہ گاڑیاں کیوں دی گئیں -"چیف جسٹس نے ان گاڑیوں کی بحالی کی لاگت بھی پوچھی تھی -

متعلقہ خبریں