سپيشل دال ماش بنانے کی ترکیب

سپيشل دال ماش بنانے کی ترکیب

سپيشل دال ماش بنانے کی ترکیب 05 جون 2018 (18:45) 6:45 PM, June 05, 2018

سپيشل دال ماش

اجزاء

ابلی ماش کی دال ۔۔ دو پیالی

پیاز ۔۔ چار عدد

لہسن ادرک پیسٹ ۔۔ ایک چائے کا چمچہ

ٹماٹر ۔۔ ایک عدد

کٹا ادرک ۔۔ 4/1 پیالی

ہرا دھنیا ۔۔ آدھا پیالی

ہری مرچ ۔۔ 4/1 پیالی

تلی ثابت لال مرچ ۔۔ آٹھ سے سات عدد

انڈے ۔۔ چھ عدد

تیل ۔۔ آدھا پیالی

نمک ۔۔ حسب ذائقہ

ترکیب

ایک پین میں تیل گرم کریں اور پیاز سنہری کرلیں، لہسن ادرک پیسٹ، پسا ٹماٹر ڈال کراتنی دیر پکائیں کہ پانی خشک ہوجائے۔ اب مصالحے میں دال شامل کردیں اور انڈوں کے علاوہ باقی اجزاء بھی شامل کردیں اور پین کو ڈھکے بغیردم پر رکھیں۔ انڈوں کو پھینٹ کر نرم آملیٹ بنالیںاور دال میں شامل کردیں۔ انڈا دال مکس کریںاور گرما گرم پیش کریں۔