کل تک جو دوست تھے آج دشمن ہوئے ۔ریحام خان پیسوں کی بھوکی اورلالچی خاتون تھیں۔کس کس سے پیسے بٹورے۔ عون چوہدری نے لائن لگا دی۔

کل تک جو دوست تھے آج دشمن ہوئے ۔ریحام خان پیسوں کی بھوکی اورلالچی خاتون تھیں۔کس کس سے پیسے بٹورے۔ عون چوہدری نے لائن لگا دی۔

کل تک جو دوست تھے آج دشمن ہوئے ۔ریحام خان پیسوں کی بھوکی اورلالچی خاتون ... 05 جون 2018 (16:04) 4:04 PM, June 05, 2018

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب کی اشاعت کا اعلان ہوا تو سوشل میڈیا پر تہلکہ برپا ہو گیا اور تب سے ہی مختلف انکشافات، دعوﺅں اور تبصروں کا سلسلہ جاری ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مشیر عون چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ ریحام خان نے ان کے سامنے علیم خان نے اپنی فلم کے لیے ایک کروڑ روپے مانگے۔ ریحام خان کی متنازع کتاب سے متعلق اپنے بیان میں عون چوہدری نے کہا کہ ریحام خان کو پیسوں اور طاقت کی بہت لالچ تھی اور انہیں پیسے اور طاقت حاصل کرنے کی بہت جلدی تھی۔انہوں نے کہا کہ میرے سامنے ریحام خان نے اپنی فلم کے لیے علیم خان سے ایک کروڑ مانگے اور فلم کے فرنیچر کے قرضے کے لیے پی ٹی آئی پارلیمینٹرین سے لاکھوں روپے مانگے تھے لیکن یہ فرنیچر کبھی واپس نہیں کیا گیا بس غائب ہو گیا۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ دورہ کراچی میں بھی ریحام خان نےایک بزنس مین سے رقم مانگی تھی۔انہوں نے کہا کہ ریحام خان نے خیبر پختونخوا کے معاملات میں بے جا مداخلت کی اور سیف سٹی پراجیکٹ کے لیے غیر ملکی کمپنی سے ڈیل کی کوشش کی جب کہ غیر ملکی کمپنی س کک بیک کے طور پر 2 ملین ڈالر کا مطالبہ کیا جس کے بعد ریحام کے بارے میں عمران خان کو بتانے پر مجبور ہوا۔ عون چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے علم ہونے پر ریحام خان کی تمام اسکیمز پر کام رکوا دیا تھا جس کے بعد ریحام خان پر ہسٹیریائی کیفیت طاری ہو گئی۔

ریحام خان کی کتاب میں ممکنہ طور پر عمران خان پر متعدد الزامات عائد کے گئے ہیں جس کے باعث پی ٹی آئی رہنماءاور کارکنان آگ بگولہ ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنے غصے کا اظہار کرنے میں مصروف ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماءعون چوہدری نے بھی ریحام خان سے متعلق کچھ انکشافات کئے ہیں اور بتایا ہے کہ کس طرح انہوں نے ریحام خان کو علیم خان سے ایک کروڑ روپے طلب کرتے ہوئے دیکھا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں عون چوہدری نے لکھا ” ریحام خان نے اپنی آنے والی کتاب میں غلط الزامات عائد کرتے ہوئے جو گندگی پھیلائی ہے، میں محسوس کرتا ہوں کہ اب ریحام خان کی فریب کاریاں عوام کے سامنے لانے کا وقت آ گیا ہے جو میں نے خود دیکھیں“ پیسے اور طاقت کیلئے اس کی پیاس نہ بجھنے والی تھی اور وہ یہ دونوں چیزیں حاصل کرنے کیلئے بہت جلدی کر رہی تھی ریحام کے الزامات پر عمران خان کے قریبی ساتھی عون چوہدری نے کہا کہ ریحام خان کے جھوٹے الزامات کی حقیقت بیان کرنے کا وقت آگیا ہے ، وہ پیسوں کی بھوکی اورلالچی خاتون تھیں ۔تفصیلات کے مطابق ریحام کے الزامات پر عمران خان کی شادی کے گواہ اور راز دان عون چوہدری اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے برس پڑے اور کہا کہ ریحام خان کےجھوٹے الزامات کی حقیقت بیان کرنےکاوقت آگیا، عمران خان سےشادی کےوقت ریحام کےکرتوتوں سے پردہ اٹھا رہا ہوں۔ عون چوہدری نے انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ ریحام خان پیسوں کی بھوکی اورلالچی خاتون تھیں ، ان کو علیم خان سےایک کروڑ کی ڈیمانڈ کرتے خود دیکھا ، انھوں نے پارلیمنٹیرین سے فلم کے لیے لاکھوں کا فرنیچر حاصل کیا، وہ فرنیچر آج تک واپس نہیں کیا گیا۔رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ریحام نے اسپتال کو عطیہ کرنے والے بزنس مین سے رقم کا مطالبہ کیا، جب یہ مطالبہ کیا گیا اس وقت میں ریحام کے ساتھ کراچی میں تھا۔انھوں نے مزید کہا کہ ریحام خان نے کے پی کے معاملات میں بے جا مداخلت کی ، کے پی ترقیاتی کاموں کے لئے کک بیکس کا مطالبہ شروع کردیاتھا، سیف سٹی پروجیکٹ کے لیے غیر ملکی کمپنی سے 2ملین کا مطالبہ بھی کیا۔ عون چوہدری کا کہنا تھا کہ غیرمعمولی صورتحال دیکھ کرعمران خان کوواقعات کی اطلاع دی، عمران خان نے ریحام خان کے انتقال دانوں کو بند کرانے کا انتظام کیا۔واضح رہے کہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے اپنی کتاب کے مسودے میں موصولہ اطلاعات کے مطابق کچھ شخصیات کے حوالے سے متنازعہ قسم کے تاثرات درج کیے ہیں جس پر میڈیا میں بھونچال سا آگیا ہے اور ان شخصیات نے ریحام خان کیخلاف قانونی نوٹس بھی ارسال کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں