ایرانی فوجیوں کے شام سے انخلا کے روسی اعلان پر ایران کا ایسا موقف کہ روس کو بھی حیران کر دیا

ایرانی فوجیوں کے شام سے انخلا کے روسی اعلان پر ایران کا ایسا موقف کہ روس کو بھی حیران کر دیا

ایرانی فوجیوں کے شام سے انخلا کے روسی اعلان پر ایران کا ایسا موقف کہ روس کو ... 05 جون 2018 (14:31) 2:31 PM, June 05, 2018

تہران: ایرانی وزیر خارجہ کے مشیر حسین شیخ الاسلام نے روس کے اُس موقف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس میں ایرانی ملیشیاؤں سمیت تمام غیر ملکی فورسز سے شام سے نکل جانے کا مطالبہ کیا گیا۔ انہوں نے ماسکو پر زور دیا کہ وہ شام کی سیادت و خود مختاری کا احترام کرے۔

ایرانی ویب سائٹ "نامہ نيوز" کے مطابق اتوار کے روز حسین شیخ نے واضح کیا کہ ایران نے شام میں اپنے جانی خسارے کو مال بنانے کے لیے نہں بلکہ " ایران کی سکیورٹی کی خاطر" برداشت کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ "صرف شام کو یہ فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہے کہ کون اس کی سرزمین پر باقی رہے گا اور کس کو کوچ کرنا ہو گا، روس یہ فیصلہ کرنے والا نہیں ہے۔ روس پر لازم ہے کہ شام کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے"۔

نامہ نیوز ویب سائٹ کو دیے گئے طویل انٹرویو میں حسین شیخ نے جوہری معاہدے کو شام میں ایران کی موجودگی سے مربوط کرنے کی امریکی پالیسی پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ شام میں ایرانی فورسز شامی حکومت کی درخواست پر آئی ہیں اور اسی حکومت کے مطالبے پر وہاں سے نکلیں گی۔

حسین شیخ کے مطابق ایران نے شام میں حکومت کے حق میں جنگ کے خاتمے کے حوالے سے فیصلہ کن اور مؤثر کردار ادا کیا ہے لہذا متوقع طور پر مستقبل میں شام کے ساتھ تعلقات اور وہاں تعمیرِ نو میں ایران کا دیگر ملکوں کے مقابلے میں زیادہ اہم کردار کوئی حیرت کی بات نہیں۔

متعلقہ خبریں