
عمران خان صادق اور امین نہیں ہیں کیونکہ۔۔۔۔ریحام خان نے حیرت انگیز وجہ بتا دی۔
05 جون 2018 (12:29)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ بیوی ریحام خان کا کہنا ہیکہ کہ آئین کے مطابق ان کے سابق شوہر صادق اور امین (ایماندار اور نیک) نہیں ہیں کیونکہ ان کی تیسری شادی دو ماہ تک چھپائی گئی ہے۔ ریحام خان جنکی شادی عمران خان سے 10 مہینوں تک چلی اور اسکے بعد 2015 میں ختم ہوئی،انہوں نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار سے معاملہ کے بارے میں سو موٹو نوٹس لیں۔
ضرور پڑھیں: بیگم کلثوم نواز انتقال کرگئیں
یاد رہیکہ عمران کی بیوی بشریٰ مانیکا روحانی عالم بھی ہیں اور اس سلسلے میں عمران خان کی اکثر مدد بھی کرتی رہتی ہیں ۔کہا جا رہا ہیکہ بشریٰ مانیکا کی وجہ سے عمران خان مذہب کی طرف کافی مائل ہوئے ہیں ۔ بشریٰ مانیکا میڈیا میں سرے سے نہیں آتیں اورہر جگہ باپردہ نظر آتی ہیں ۔