نگران وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔

نگران وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔

نگران وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ 05 جون 2018 (12:03) 12:03 PM, June 05, 2018

اسلام آباد:ایوان صدر میں نگراں وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب منقعد ہوئی۔ صدر مملکت ممنون حسین نے نومنتخب اراکین سے حلف لیا ۔ وفاقی کابینہ کو مختصر رکھتے ہوئے صرف چھ وزراء کو شامل کیا گیا ہے۔ نگراں وزیراعظم ناصرالملک تقریب میں شریک ہوئے۔

نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی 6 رکنی وفاقی کابینہ حلف اٹھا لیا ۔ ایوان صدر میں صدر مملکت ممنون حسین نگران کابینہ سے حلف لیا جب کہ کابینہ میں شامل اراکین میں شمشاد اختر ، عبداللہ حسین ہارون، روشن خورشید ، اعظم خان، سید علی ظفر اور محمد یوسف شیخ شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مندوب عبداللہ حسین ہارون کو وزیر خارجہ اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک شمشاد اختر کو وزیر خزانہ کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک نے یکم جون کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا جو 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات 2018 کے انعقاد کے پابند ہیں۔

متعلقہ خبریں