امتحانات میں فیل ہونے کے خوف نے میٹرک کی طالبہ کی جان لے لی۔

امتحانات میں فیل ہونے کے خوف نے میٹرک کی طالبہ کی جان لے لی۔

امتحانات میں فیل ہونے کے خوف نے میٹرک کی طالبہ کی جان لے لی۔ 05 جون 2018 (11:51) 11:51 AM, June 05, 2018

مصرمیں ایک لڑکی نے میٹرک کے امتحان کی تیاری نہ ہونے اور ناکامی کے خوف سے ایک اونچی عمارت سے کود کر خود کشی کرلی۔

ذرائع کے مطابق ایک میٹرک کی طالبہ نے کثیرالمنزلہ عمارت کی پانچویں منزل سے کود کو اپنی جان لے لی ۔ جس عمارت میں لڑکی نے خود کشی اسی میں امتحانی مرکز قائم کیا گیا تھا اور اس کی خود کشی سے دو گھنٹے کے بعد امتحانات شروع ہونا تھے۔

خود کشی کرنے والی لڑکی کی شناخت یارا یاسر محمد کے نام سے کی گئی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ وہ امتحان کی آمد پر تیاری نہ ہونے کے باعث سخت اعصابی اور نفسیاتی دباؤ کا شکار تھی اور اسے اپنی ناکامی کا ڈر تھا۔ اس نے امتحان میں ناکامی کے خوف سے مغربی اسکندریہ میں الھانوفیل کے مقام پر ایک عمارت سے کود کو خود اپنی زندگی ختم کردی۔

بلندی سے گرنے کےباعث اس کا جسم زخموں سے چور ہوگیا۔ اسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

متعلقہ خبریں