سعودی عرب میں مسلح ڈکیتی،ڈاکو کتنی رقم لوٹ کر لے گئے؟رقم آپکو حیرت زدہ کر دے گی۔

سعودی عرب میں مسلح ڈکیتی،ڈاکو کتنی رقم لوٹ کر لے گئے؟رقم آپکو حیرت زدہ کر دے گی۔

سعودی عرب میں مسلح ڈکیتی،ڈاکو کتنی رقم لوٹ کر لے گئے؟رقم آپکو حیرت زدہ کر دے ... 05 جون 2018 (04:29) 4:29 AM, June 05, 2018

سعودی عرب میں مسلح ڈکیتی کی حالیہ وارداتوں میں ملوث ایک یمنی سمیت متعدد دیگر ملزمان کو گرفتار کرنے کے ساتھ پولیس نے کم سے کم 25 ملین ریال کی مسروقہ رقم بھی برآمد کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ اتوار کو الریاض کی پولیس کو اطلاع ملی کہ شاہراہ خالد بن الولید پر مسلح ڈاکوؤں نے ایک نجی کمپنی کی گاڑی پرحملہ کرکے اس کے ایک ملازم کو قتل اور دو کو زخمی کرنے کے بعد گاڑی سے کم سے کم 19 ملین ریال کی خطیر رقم لوٹ لی ہے۔ اطلاع ملتی ہی الریاض کے پولیس چیف میجر جنرل فہد بن زید المطیری نے ایک کرائسز سیل قائم کرنے کے ساتھ ایک کمیٹی تشکیل دے دی جس نے انتہائی راز داری اور پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلح ڈکیتی میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا لیا۔ پولیس نے الریاض میں ایک مشکوک ٹھکانے پر چھاپہ مارا جہاں سے ایک یمنی شہری پکڑا گیا۔ ٹھکانے پر تلاشی کے دوران لوہے کے صندووقوں میں چھپائی کئی ملین ریال کی رقم برآمد کرلی۔ گرفتارملزم سے تفتیش کے دوران دو مقامی ڈکیتوں کی بھی نشاندہی کی گئی اور انہیں بھی گرفتار کرلیا گیا۔

متعلقہ خبریں