امریکی اتحادی جنوبی کوریا نے ایران کو بڑا نقصان دے دیا۔

امریکی اتحادی جنوبی کوریا نے ایران کو بڑا نقصان دے دیا۔

امریکی اتحادی جنوبی کوریا نے ایران کو بڑا نقصان دے دیا۔ 05 جون 2018 (04:19) 4:19 AM, June 05, 2018

تہران: جنوبی کوریا کی کمپنی "ڈائلیم انڈسٹریل" نے ایران کے ساتھ ایک سال قبل طے پایا جانے والا دو ارب ڈالر مالیت کا سمجھوتہ منسوخ کر دیا ہے۔ ایرانی ریڈیو "فردا" کے مطابق یہ منصوبہ ایران کے شہر اصفہان میں ایک آئل ریفائنری قائم کرنے کے حوالے سے تھا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ تہران کے ساتھ اس معاہدے کی منسوخی کا مرکزی سبب یہ ہے کہ ایران مذکورہ ریفائنری کے منصوبے پر عمل درامد کے لیے فنڈنگ حاصل کرنے پر قادر نہیں رہا۔ یہ ایران پر امریکی اقتصادی پابندیوں کے دوبارہ عائد کیے جانے کا نتیجہ ہے۔

جنوبی کوریائی کمپنی نے 2017ء میں 2.08 ارب ڈالر کے اس منصوبے کا ٹینڈر حاصل کیا تھا۔

اصفہان کی آئل ریفائنری کی موجودہ پیداواری صلاحیت یومیہ 3.75 لاکھ بیرل ہے اور ایران کی تیل کی مجموعی پیداوار میں اس کا حصّہ تقریبا 22٪ ہے۔

متعلقہ خبریں