سعودی خواتین کیلئے بڑا دن ۔سعودی عرب کی تاریخ میں خواتین کیحوالے سے بڑی تبدیلی

سعودی خواتین کیلئے بڑا دن ۔سعودی عرب کی تاریخ میں خواتین کیحوالے سے بڑی تبدیلی

سعودی خواتین کیلئے بڑا دن ۔سعودی عرب کی تاریخ میں خواتین کیحوالے سے بڑی ... 05 جون 2018 (03:57) 3:57 AM, June 05, 2018

جدہ: سعودی عرب میں کسی خاتون کو پہلے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا تاریخی لمحہ آ ہی گیا ہے اور سعودی حکام نے ایک خاتون کو کار چلانے کا اجازت نامہ جاری کردیا ہے۔

سوموار کو لائسنس کے اجراء کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر جاری ہوتے ہی وائرل ہوگئی ہے۔اس کے ساتھ ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’ سعودی عرب میں پہلے لائسنس کے اجراء پر مادر ِ وطن کی بیٹیاں ہزاروں مبارک بادیں قبول فرمائیں‘‘۔

سعودی خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے لیے گذشتہ ما ہ تاریخ کا ا علان کیا گیا تھا۔ وہ شاہی فرمان کے مطابق 24 جون سے از خود کاریں چلا سکیں گی۔

محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر جنرل محمد آل بسامی نے 8 مئی کو ایک بیان میں کہا تھا کہ ’’ خواتین کے کاریں چلانے کے لیے درکار تمام تقاضوں کو پورا کردیا گیا ہے اور 18 سال یا اس سے زائد عمر کی خواتین ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے متعلقہ دفاتر میں درخواستیں دے سکتی ہیں‘‘۔

متعلقہ خبریں