پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کی اہم وکٹ گرا دی

پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کی اہم وکٹ گرا دی

پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کی اہم وکٹ گرا دی 05 جولائی 2018 (23:37) 11:37 PM, July 05, 2018

ملتان: پی ٹی آئی کے سرگرم اور ناراض رہنما کیپٹن (ر ) ناصر مہے کے بھائی بریگیڈیئر (ر ) قیصر مہے نے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہو ئے سید عبد القادر گیلانی اور سید علی حیدر گیلانی کی حمایت کا اعلان کردیا ۔

اس سے قبل ن لیگی رہنما ظفر علی شاہ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی،عمران خان نے ظفر علی شاہ کو پاکستان تحریک انصاف میں خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ ظفرعلی شاہ ذہنی طور پر بہت پہلے ہی پی ٹی آئی میں شامل ہوچکے تھے، ظفر علی شاہ نے کبھی نوازشریف کےغلط کام کا دفاع نہیں کیا۔ میاں صاحب نے اربوں روپے چوری کئے، قوم کا پیسہ چوری کرکے بیرون ملک بھیجا، کسی وزیر کا ضمیر نہیں جاگا، 93 کے مے فیئر فلیٹ کب خریدے گئے سب کو علم تھا، سب کو پتہ تھا ان فلیٹس کو ناجائز طریقے سے خریدا گیا۔

ضرور پڑھیں:جتوئی میں عورت کا ووٹ حرام قرار دینے کے مُتنازعہ بیان پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ن لیگ کے اُمید وار کو طلب کر لیا

ضرور پڑھیں:نواز شریف کے قریبی ساتھی گرفتار

ضرور پڑھیں:نواز شریف پاکستان آؤ کیونکہ اڈیالہ جیل آپ کا انتظار کررہی ہے۔ عمران خان

متعلقہ خبریں