پشاور میں کچرا پھینکنے پر اب چالان ہو گا

پشاور میں کچرا پھینکنے پر اب چالان ہو گا

پشاور میں کچرا پھینکنے پر اب چالان ہو گا 05 جولائی 2018 (20:11) 8:11 PM, July 05, 2018

پشاور:واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور نے جی ٹی روڈ اور جمرودروڈ پر کچرا جبکہ ملحقہ نالیوں میں گندگی پھینکنے اور پانی ضائع کرنے والوں کا چالان کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈبلیو ایس ایس پی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر خانزیب خان کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں جنرل آپریشنز انجینئر علی خان، زونل منیجرزاور متعلقہ حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جی ٹی روڈ اور جمرود روڈ پر ڈبلیو ایس ایس پی کی انفورسمنٹ ٹیمیں نگرانی کریں گی جو افراد سڑکوں اور نالیوں میں گند پھینکتے اور پانی ضائع کر رہے ہیں انہیں نوٹس جاری کرکے ایسا نہ کرنے کی تنبیہہ دی جائے گی بصورت دیگر انہیں جرمانے کا چالان ٹکٹ جاری کیا جائے گا۔ جرمانہ کا تعین لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں کیا گیا ہے۔

ضرور پڑھیں:نوازشریف کی خود کو دودھ سے دھلا ظاہر کرنے کی کوشش ناکام ہوگی.چوہدری نثار

ضرور پڑھیں:پی ٹی آئی نے ن لیگ کی اہم وکٹ گرا دی۔

ضرور پڑھیں:نواز شریف کے قریبی ساتھی گرفتار

متعلقہ خبریں