نوازشریف کی خود کو دودھ سے دھلا ظاہر کرنے کی کوشش ناکام ہوگی.چوہدری نثار

نوازشریف کی خود کو دودھ سے دھلا ظاہر کرنے کی کوشش ناکام ہوگی.چوہدری نثار

نوازشریف کی خود کو دودھ سے دھلا ظاہر کرنے کی کوشش ناکام ہوگی.چوہدری نثار 05 جولائی 2018 (19:43) 7:43 PM, July 05, 2018

چوہدری نثار نے کہا کہ الجھنا نہیں‌ چاہتا، مگر یک طرفہ تنقید مزید برداشت نہیں کی جا سکتی. نوازشریف اب الزام تراشی کے لئے پیادے استعمال کررہے ہیں،نوازشریف سے اب بھی الجھنا نہیں چاہتا، نوازشریف کو اپنی عزت کا پاس نہیں، مگر مجھے تو ہے.انھوں‌ نے دعویٰ‌ کیا کہ نوازشریف کی خود کو دودھ سے دھلا ظاہر کرنے کی کوشش ناکام ہوگی.

ضرور پڑھیں:نواز شریف پاکستان آؤ کیونکہ اڈیالہ جیل آپ کا انتظار کررہی ہے۔ عمران خان

ضرور پڑھیں:نواز شریف کے قریبی ساتھی گرفتار

عام انتخابات میں اپنے مخالف امیدوار سرور خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے چودھری نثار کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سرور خان کی ایک نہیں دو ڈگریا ں جعلی ہونے کی تصدیق کی گئی،ان کی ایف اے اور بی اے کی ڈگریوں کو جعلی قرار دیا جا چکا ہے اور ان کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں ابھی بھی کیس چل رہا ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سرور خان پارٹی بدلنے،بے مقصد باتیں کرنے اور وفاداریاں تبدیل کرنے میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتے۔

ضرور پڑھیں:جتوئی میں عورت کا ووٹ حرام قرار دینے کے مُتنازعہ بیان پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ن لیگ کے اُمید وار کو طلب کر لیا

ضرور پڑھیں:پی ٹی آئی نے ن لیگ کی اہم وکٹ گرا دی۔

متعلقہ خبریں