نواز شریف پاکستان آؤ کیونکہ اڈیالہ جیل آپ کا انتظار کررہی ہے۔ عمران خان

نواز شریف پاکستان آؤ کیونکہ اڈیالہ جیل آپ کا انتظار کررہی ہے۔ عمران خان

نواز شریف پاکستان آؤ کیونکہ اڈیالہ جیل آپ کا انتظار کررہی ہے۔ عمران خان 05 جولائی 2018 (19:29) 7:29 PM, July 05, 2018

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کل نواز شریف کا فیصلہ آرہا ہے اور وہ کہہ رہے ہیں خود آکر فیصلہ سنوں گا، آپ اخباروں میں یہ فیصلہ پڑھیں گے، ہم انتظار کریں گے، پاکستان آؤ کیونکہ اڈیالہ جیل آپ کا انتظار کررہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اگر نواز شریف ایون فیلڈ ریفرنس میں بری ہوجاتے ہیں تو پاکستان بھر کے جیلوں میں قید غریبوں کو رہا کیا جائے کیوں کہ اگر آدمی کروڑوں کی منی لانڈرنگ کرکے چھوٹ سکتا ہے تو پھر ملک میں کوئی قانون ہی نہیں ہونا چاہئے۔

ضرور پڑھیں:جتوئی میں عورت کا ووٹ حرام قرار دینے کے مُتنازعہ بیان پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ن لیگ کے اُمید وار کو طلب کر لیا

ضرور پڑھیں:نواز شریف کے قریبی ساتھی گرفتار

انہوں نے مزید کہا کہ پاناما کا ایشو آیا تو ن لیگ کی سینئر لیڈر شپ اور وزیروں کو پتہ تھا، نوازشریف نے اسمبلی میں کہا تھا فلیٹ 2007 میں خریدے، پارلیمنٹ میں حکومت اور اپوزیشن کا مک مکا تھا، کوئی دین کے نام پر تو کوئی لسانی بنیاد پر سیاست کر رہا ہے۔

تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ اگر فیصلہ نواز شریف کے خلاف آتا ہے تو ان کو سیاسی ہمدردی نہیں ملے گی کیوں کہ وہ کوئی نیلسن منڈیلا نہیں کہ ملک کی آزادی کی خاطر کھڑا ہوگیا ہو۔ نواز شریف 2 سال سے کرپشن کا پیسہ بچانے کے جدوجہد کر رہا ہے جو انہوں نے قوم سے لوٹا ہے۔

متعلقہ خبریں