نواز شریف کے قریبی ساتھی گرفتار

نواز شریف کے قریبی ساتھی گرفتار

نواز شریف کے قریبی ساتھی گرفتار 05 جولائی 2018 (19:20) 7:20 PM, July 05, 2018

آشیانہ ہاؤسنگ سکیم سکینڈل کے نامزد ملز م فواد حسن فواد کو نیب لاہور نے گرفتار کرلیا ہے۔

نیب کے ذرائع کے مطابق، فواد حسن فواد کو لاک اپ میں بند کردیا گیا۔ نیب ذرائع نے ابتدائی طور پر انکی گرفتاری کی رپورٹ کی تصدیق کرنے سے انکار کیا۔ بعد ازاں انہوں نے کہا فواد حسن فواد کو انکوائری کے لیے بلایا گیا تھا لیکن قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کی وجہ سے انکو گرفتار کیا گیا ہے۔

ڈی جی نیب کے مطابق، سینیئر بیوروکریٹ کو چیئرمین نیب کی ہدایت پر گرفتار کیا گیا۔ نیب لاہور کی طلبی پر فواد حسن فواد پیش ہوئے تھے۔

فواد حسن فواد کو نیب میں تسلی بخش جواب نہ دینے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ فواد حسن فواد کو مذکورہ تحقیقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیکرٹری ٹو امپلیمنٹیشن طلب کیا گیا تھا۔

ضرور پڑھیں:جتوئی میں عورت کا ووٹ حرام قرار دینے کے مُتنازعہ بیان پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ن لیگ کے اُمید وار کو طلب کر لیا

ضرور پڑھیں:مُلک بھر میں سب سے زیادہ خواتین کو پارٹی کے ٹکٹ پیپلزپارٹی نے جاری کئے

ضرور پڑھیں:میاں مُحمد شہباز شریف نے اوکاڑہ کو بھی یورپ بنانے کا اعلان کر دیا

متعلقہ خبریں