ن لیگ نے اپنا منشور پیش کر دیا۔

ن لیگ نے اپنا منشور پیش کر دیا۔

ن لیگ نے اپنا منشور پیش کر دیا۔ 05 جولائی 2018 (19:03) 7:03 PM, July 05, 2018

لاہور میں منعقدہ تقریب میں شہباز شریف نے کہا کہ 2013 میں جب ن لیگ بر سرِ اقتدار آئی تو بڑے چیلنجز کا سامنا تھا، لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی جیسے بڑے مسائل سامنے تھے، معیشت تباہ تھی، ہر طرف بے روزگاری تھی، بر آمدات کا برا حال تھا، زرعی و صنعتی شعبے زوال پذیر تھے، ن لیگ نے ان چیلنجز پر کام یابی سے قابو پایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو دیکھنا چاہیے کس نے منشور پر عملدرآمد کیا اور کس نے دعوے کئے، نوازشریف نے دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا وعدہ پورا کیا، 5 سال میں 11 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی،شاہد خاقان عباسی نے نوازشریف کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا، 3 ہزار میگاواٹ بجلی سی پیک کے ذریعے سسٹم میں شامل ہوئی، 5 ہزار میگاواٹ بجلی این این جی کے ذریعے پیدا کی گئی، ن لیگ کی حکومت نے نیلم جہلم منصوبے کو قابل عمل بنایا۔ ن لیگ اعتماد سے کہہ سکتی ہے تمام چیلنجز کو پورا کیا ہے، توانائی منصوبوں میں قوم کے 160 ارب روپے بچائے گئے۔سی پیک میں چین بجلی کے منصوبوں پر کام کر رہا ہے، پہلی بار شمسی توانائی کے منصوبے لگائے گئے ہیں، ن لیگ منصوبوں میں کامیابی پر عوام میں جا رہی ہے۔

شہباز شریف نے کہا نیب کو چیلنج کرتا ہوں، عدالت عظمیٰ سے بھی کہتا ہوں، چیک کرے اگر ایک پائی کا بھی ذمہ دار ہوں، جنھوں نے ایک دھیلے کا کام نہیں کیا وہ بڑے بڑے نعرے لگا رہے ہیں، جماعتوں نے 2013 میں جو منشور پیش کیا اس پر کتنا عمل کیا؟ کس پارٹی نے منشور پرعمل کیا یا سیاسی قلابازیاں ہی کھائیں۔

متعلقہ خبریں