فخر زمان نے اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

فخر زمان نے اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

فخر زمان نے اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ 05 جولائی 2018 (18:55) 6:55 PM, July 05, 2018

ہرارے : پاکستان کے اوپننگ بلے باز فخر زمان رواں سال سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں، جبکہ یہ اعزاز اس سے قبل شیکھر دھون کے پاس تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلے جارہے ٹی ٹونٹی میچ میں فخر زمان نے 42 گیندوں پر 3 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 73 رنز بنائے ہیں۔ اننگز کے دوران جب فخر زمان نے 68 واں رن بنایا تو انہوں نے بھارتی بلے باز شیکھر دھون کا ریکارڈ توڑ دیا۔شیکھر دھون نے رواں سال اب تک 10 اننگز میں 419 رنز بنائے ہیں جب کہ فخر زمان نے ان سے یہ ریکارڈ چھین لیا ہے۔ فخر زمان رواں سال ٹی ٹونٹی کی 12اننگز میں سب سے زیادہ 425رنزبنانےوالے بیٹسمین بن گئے ہیں۔انہوں نے یہ رنز 35.42کی اوسط سے سکور کیے جس میں 3نصف سنچریاں بھی شامل تھیں،اس دوران ان کا سٹرائیک ریٹ 148.60رہا۔

یاد رہیکہ سہ فریقی ٹی 20 کرکٹ سیریز میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیاتھا۔تین ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 195رنزکاہدف دیا تھا ، پہلی وکٹ جلد گرنےکےباوجود پاکستانی بیٹسمینوں نے شاندارپرفارمنس دکھائی، فخرزمان 73رنزبناکرٹاپ اسکورررہے،آصف علی نے 37رنزکی ناقابل شکست اننگزکھیلی۔ حسین طلعت نے 30،شعیب ملک نے 27رنزبنائے۔آسٹریلیا کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مشکلات کا شکار رہی، سنچری سے پہلے اس کی پانچ وکٹیں گرچکی تھیں۔ میچ کے اختتام پر آسٹریلیا کی ٹیم 149 رنز بنا سکی ۔

متعلقہ خبریں