پھول گوبھی میں کینسر سمیت کتنی بیماریوں سے بچانے کی خداداد صلاحیت موجود ہے؟پڑھئے حیرت انگیز معلومات

پھول گوبھی میں کینسر سمیت کتنی بیماریوں سے بچانے کی خداداد صلاحیت موجود ہے؟پڑھئے حیرت انگیز معلومات

پھول گوبھی میں کینسر سمیت کتنی بیماریوں سے بچانے کی خداداد صلاحیت موجود ... 05 جولائی 2018 (17:16) 5:16 PM, July 05, 2018

ماہرین کا کہنا ہے کہ گوبھی کے صحت بخش اثرات سے مستفید ہونے کے لیے ہمیں اس کے ڈنٹھل اور پتوں کو بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہیے جب کہ تیل اور گھی میں پکانے کے بجائے گوبھی کو کچی حالت میں ، بھاپ پر نرم کرکے یا پانی میں ابال کر کھانا چاہیے کیونکہ ان صورتوں میں اس کے مفید قدرتی غذائی اجزاء محفوظ رہتے ہیں۔ علاوہ ازیں اگر آپ گوبھی کو سلاد کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اس میں زیتون کے تیل کی معمولی مقدار بھی شامل کی جاسکتی ہے جو اس کی افادیت کو اور بھی بڑھا دے گی۔

یہ بھی پڑھیں:وہ وقت جب ترکی کی پارلینمنٹ میں اذان دینے کی پاداش میں سات مسلمان شہید کر دئیے گئے۔ پہلے نے کہا اللّٰہ اکبر اسے گولی مار دی اسکےبعد دوسرے آیا۔۔پڑھئے رلا دینے والا واقعہ

یہ بھی پڑھیں:صدقہ کی فضیلت‎ پر پڑھئے ایک خوبصورت اقعہ

یہ بھی پڑھیں:خانہ کعبہ کے سامنے موجود کلاک ٹاو ر میں موجود کمرے کو دنیا کی بلند ترین مسجد کیوں کہا جاتا ہے؟پڑھئے اہم حقائق

یہ بھی پڑھیں:اصحاب الرس کا ذکر قرآن مجید میں دو جگہوں پر آیا ہے -عربی زبان مین "الرس "۔۔۔۔۔۔۔۔پڑھئے اصحاب الرس کے بارے میں اہم معلومات

تحقیق سے یہ بھی دریافت ہوچکا ہے کہ پھول گوبھی میں کینسر سمیت کئی بیماریوں سے بچانے کی خداداد صلاحیت موجود ہے۔ درمیانی جسامت کی ایک پھول گوبھی میں کینو سے زیادہ وٹامن سی، وافر مقدار میں وٹامن کے (K)، بی ٹا کیروٹین کی شکل میں وٹامن اے، کئی اقسام کے وٹامن بی (بی1، بی2، بی3، بی5، بی 6 اور فولک ایسڈ یعنی وٹامن بی9)، فائبر، فائٹو کیمیکلز اور اہم غذائی معدنیات بھی موجود ہوتے ہیں۔ گوبھی ایک ایسی قدرتی غذا ہے جو پروسٹیٹ، جگر، پھیپھڑوں اور جگر کے سرطان کے علاوہ خواتین کو چھاتی کے سرطان سے بچانے میں بھی خصوصی اہمیت رکھتی ہے۔ گوبھی وزن گھٹانے میں بھی مفید ہے بشرطیکہ آپ روزانہ 100 گرام کے لگ بھگ کچی یا ابلی ہوئی گوبھی کھانے کے ساتھ صرف 5 منٹ کی چہل قدمی یا 2 منٹ تیز دوڑنے کی عادت ڈال لیں۔ البتہ اگر اس میں تازہ اور سبز اجوائن (celeryy) بھی شامل کرلی جائے تو وزن گھٹانے میں معاون ثابت ہوتی ہے ۔ گوبھی ہمارے جسم کو بیماریوں کے خلاف بھی مضبوط بناتی ہے، خاص طور پر سردیوں کے موسم میں یا ان دنوں میں جب موسم بدل رہا ہو۔ اس ضمن میں چھوٹی جسامت والی ایک گوبھی مفید رہتی ہے جسے ہفتے میں 3 مرتبہ کھایا جاسکتا ہے۔دل کی بیماریوں سے بچاؤ میں بھی گوبھی سے فائدہ ہوتا ہے کیونکہ اس میں ایسے غذائی اجزاء اور معدنیات شامل ہوتے ہیں جو ہمارے خون کی رگوں میں نرمی اور لچک برقرار رکھتے ہیں جب کہ یہ دل کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول کی مقدار بھی گھٹاتی ہے۔ ان سب کی وجہ سے جسم میں خون کی گردش معمول پر رہتی ہے اور دل کے مختلف امراض کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔جلد کی تازگی اور شادابی کے لیے بھی روزانہ گوبھی کھانا زبردست فائدہ مند ہے کیونکہ اس میں وہ سارے اہم وٹامن پائے جاتے ہیں جو ہماری جلد کو نہ صرف کیلوں اور مہاسوں سے بچاتے ہیں بلکہ جلد کے خلیات کو بھی صحت مند رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔شوگر کے مریضوں کو بھی اس عام سبزی سے خاص فائدہ پہنچتا ہے کیونکہ گوبھی میں ایسے قدرتی مادّے پائے جاتے ہیں جو خون میں شوگر کی مقدار کم کرتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں کو روزانہ کم از کم 100 گرام گوبھی کھانی چاہیے۔ ایک بار پھر یاد دلادیں کہ گوبھی سے ہماری مراد گوبھی کا پھول ، اس کا ڈنٹھل اور پتے ہیں۔ گوبھی میں شامل اجزاء ہماری آنکھوں کو محفوظ بنانے کے علاوہ نظر بہتر بنانے میں بھی معاون ہوتے ہیں جب کہ اس میں شامل وٹامن سی، سلفر اور کچھ امائنو ایسڈز ایسے بھی ہیں جو ہمارے جسم میں بننے والے مختلف زہریلے مادوں کے مضر اثرات زائل کرتے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ اگر آپ اعصابی تناؤ یا ذہنی دباؤ کا شکار ہیں تو کچی گوبھی آپ کے لیے بہترین دوا ہے جب کہ یہ ہڈیوں کو مضبوط بنانے اور دماغ کو تقویت پہنچانے کے ساتھ ساتھ حاملہ اور بچوں کو دودھ پلانے والی خواتین کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شرابیوں کی محفل میں حضرت جنید بغدادی کی دو دکعت نماز نے کیسے سب کی زندگی بدل ڈالی۔پڑھئے ایمان افروز واقعہ

یہ بھی پڑھیں:حضور نبی کریم (ص) اورحضرت بلال رضی اللہ عنہ کی پہلی ملاقات

یہ بھی پڑھیں:سنت رسول ﷺ قیلولہ کے فوائد پڑھئے اور فائدہ حاصل کیجئے۔

یہ بھی پڑھیں:وہ کڑوڑ پتی کینسر کا مریض مسلمان نوجوان جس نے اپنا سب کچھ اللہ کی راہ میں خرچ کر دیا۔پڑھئے امت مسلمہ کے فخر علی کی کہانی

یہ بھی پڑھیں:سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کی اپنی امت سے محبت کس قدر گہری تھی-ایک سبق آموز واقعہ پڑھئے

یہ بھی پڑھیں:اللہ تعالٰی کی رحمت کا ایمان افروز واقعہ-وہ آدمی جو چالیس سال سے اللہ کی نافرمانی کر رھا تھا -لیکن اسکی معافی مانگن پر اللہ نے اسکے ساتھ کیا معاملہ فرمایا-پڑھئے

یہ بھی پڑھیں:حضرت موسیٰ علیہ السلام نے انہیں ڈھارس دی اور کہا :"میری قوم والو!اللّٰہ سے مدد مانگو اور اپنے دل مضبوط رکھو یہ زمین آدمیوں کی نہیں ہے ,اللّٰہ کی ہے اور اللّٰہ ہی جسے چاہتا ہے زمین کا مالک بنا دیتا ہے -یہ کیا عیب ہے کہ تمہارا رب تمہارے دشمن کو مٹا ڈالےاور تمہیں زمین کی حکومت دے کر دیکھے ,

متعلقہ خبریں