مُلک بھر میں سب سے زیادہ خواتین کو پارٹی کے ٹکٹ پیپلزپارٹی نے جاری کئے

مُلک بھر میں سب سے زیادہ خواتین کو پارٹی کے ٹکٹ پیپلزپارٹی نے جاری کئے

مُلک بھر میں سب سے زیادہ خواتین کو پارٹی کے ٹکٹ پیپلزپارٹی نے جاری کئے 05 جولائی 2018 (15:44) 3:44 PM, July 05, 2018

پارلیمان میں خواتین کو نُمائندگی دینے کے سلسلے میں پیپلز پارٹی نے اپنی روایت بر قرار رکھی . مُلک بھر میں سب سے زیادہ 15 خواتین کو پارٹی کے ٹکٹ جاری کر دئیے ہیں . پیپلز پارٹی نے این اے 17 ہری پور سے شائستہ رضا ,این اے 27 سے عاصمہ عالمگیر ,این اے 33 سے یاسمین صفدر ,این اے 57 سے مہرین راجہ ,این اے 62 سے سُمیرہ گُل ,این اے 47 سے نرگس فیض ملک اور این اے 132 سے ثمینہ خالد گُل کو ٹکٹ جاری کئیے ہیں . این اے 163 سے نتاشہ ,این اے 166 سے ناذیہ ایوب ,این اے 191 سے شاذیہ عابد اور این اے 216 سے شاذیہ ملک ٹکٹ کی حقدار ٹھہریں . این اے 232 سے شمس النسا میمن ,این اے 243 سے شہلا رضا ,این اے 191 سے پروین اختر ,اور این اے 208 سے نفیسہ شاہ کو پارٹی ٹکٹ جاری کئیے گئے ہیں .

متعلقہ خبریں