بھارت امریکی دباؤ کے آگے جھک گیا ہے،بھارت بھی تاریخ میں پہلی دفعہ ایران کیخلاف کھڑا ہونے جا رہا ہے،میڈیا رپورٹس

بھارت امریکی دباؤ کے آگے جھک گیا ہے،بھارت بھی تاریخ میں پہلی دفعہ ایران کیخلاف کھڑا ہونے جا رہا ہے،میڈیا رپورٹس

بھارت امریکی دباؤ کے آگے جھک گیا ہے،بھارت بھی تاریخ میں پہلی دفعہ ایران ... 05 جولائی 2018 (14:26) 2:26 PM, July 05, 2018

میڈیا رپورٹوں کے مطابق، تیل اور پیٹرولیم کی وزارت نے ریفائنریز سے کہا ہے کہ وہ ایران سے خام تیل کی درآمد میں نومبر تک تخفیف کریں یا بالکل ہی ختم کر دیں۔ پہلی بار ایسا اشارہ مل رہا ہے کہ بھارت امریکی دباؤ کے آگے جھک گیا ہے اور ایران سے تیل کی درآمد میں تخفیف کے لیے تیار ہو گیا ہے۔

ضرور پڑھیں:غزہ میں اسرائیلی فوج کا فلسطینی خواتین پر حملہ

ضرور پڑھیں:کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو اہم رہنما امریکی ڈرون حملے میں ہلاک

ضرور پڑھیں:بالی ووڈ اداکار عرفان خان کیبعد بالی ووڈ ادکارہ سونالی بیندرے بھی مہلک مرض میں مبتلا

وزارت نے جمعرات کے روز ریفائنریز کے ساتھ ایک میٹنگ کی اور انھیں یہ ہدایت دی۔رپورٹوں میں معاملات سے واقف ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حکومت نے ریفائنریز سے کہا ہے کہ حالات بدل رہے ہیں۔ لہٰذا، وہ کسی بھی صورت حال کے لیے تیار رہیں۔ بھارت کے دورے پر آنے والی اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے بدھ کے روز نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ بھارت کے لیے اہم ہے کہ وہ ایرانی تیل کی درآمد بند کر دے۔ تاہم، انھوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ بھارت کو اس کی اجازت دے گا کہ وہ افغانستان سے تجارت کے لیے ایران کے چابہار پورٹ کا استعمال کرے۔خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق، نکی ہیلی نے مودی سے ملاقات کے بعد دو اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر پابندیاں نافذ ہو رہی ہیں اور امریکہ کے ساتھ بھارت کے مضبوط تعلقات کے پیش نظر ہمیں امید ہے کہ وہ ایران کے تیل پر اپنا انحصار کم کرے گا،یاد رہے کہ امریکہ نے منگل کے روز ایران سے تیل درآمد کرنے والے بھارت سمیت تمام ملکوں سے کہا ہے کہ وہ 4 نومبر تک درآمد بند کر دیں ورنہ ان پر بھی پابندی نافذ ہو سکتی ہے۔

ضرور پڑھیں:طالبان لیڈر نے افغانستا ن میں امن کا واحد راستہ بتا دیا۔

ضرور پڑھیں:صدر ٹرمپ کی تجارتی پالیسیوں سے امریکی معیشت کو خطرہ ہے، امریکی ماہرین کا انتباہ

متعلقہ خبریں