بین الاقوامی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کا نگران حکومت کو خط

بین الاقوامی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کا نگران حکومت کو خط

بین الاقوامی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کا نگران حکومت کو خط 05 جولائی 2018 (13:36) 1:36 PM, July 05, 2018

صحافیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) نے پاکستان کی نگران حکومت پر زور دیا ہے کہ 25 جولائی کو ملک میں ہونے والے عام انتخابات سے پہلے آزادی صحافت کو یقینی بنانے کے فوری اقدامات کیے جائیں۔

سی پی جے نے یہ مطالبہ پاکستان کے نگران وزیر اعظم ناصر الملک کے نام پیر کو لکھے گئے ایک خط میں ایک ایسے وقت کیا ہے جب رواں ماہ ہونے والے انتخابات سے پہلے ملک میں صحافیوں، الیکڑانک اور پرنٹ میڈیا کی آزادی کو محدود کرنے کی مبینہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔سی پی جے کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر جوئل سائمن نے اس خط میں کہا ہے کہ "پاکستان میں حال ہی میں رونما ہونے والے ایسے واقعات پر تشویش ہے جو اس بات کا اشارہ ہیں کہ میڈیا رپورٹنگ کرنے میں آزاد نہیں ہے‘‘۔انہوں نے پاکستان حکومت پر ایسے اقدامات کرنے پر زور دیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ صحافی بغیر کسی ڈر خوف اور رد عمل کے اپنا کام جاری رکھ سکیں۔

متعلقہ خبریں