کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو اہم رہنما امریکی ڈرون حملے میں ہلاک

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو اہم رہنما امریکی ڈرون حملے میں ہلاک

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو اہم رہنما امریکی ڈرون حملے میں ہلاک 05 جولائی 2018 (13:06) 1:06 PM, July 05, 2018

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سرکردہ کمانڈر عمر رحمان فاتح ساتھیوں سمیت سرحد پار افغانستان میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق، بعدازاں پاک افغان سرحد کے قریب شمالی وزیرستان کے علاقے تورتنگی میں ایک اور ڈرون حملے میں طالبان کا اہم کمانڈر عبداللہ داوڑ ہلاک جب کہ اُن کا محافظ زخمی ہوگیا۔ اُن کا تعلق حافظ گل بہادر گروپ سے ہے، جو کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی مختلف سرگرمیوں مین ملوث رہا ہے۔

ضرور پڑھیں:بیٹا ماں کو اولڈ ہاؤس بھجوانا چاہتا تھا ماں نے بیٹے کو دنیا سے بھجوا دیا،دونوں کی عمریں جانکر ہر کوئی حیران رہ گیا۔

ضرور پڑھیں:غزہ میں اسرائیلی فوج کا فلسطینی خواتین پر حملہ

ضرور پڑھیں:عالمی ماہرین کے مطابق مریم نواز ,کیپٹن صفدر اور نواز شریف کو سزا ملنے کے پچانوے فیصد چانس ہیں جبکہ ۔۔۔۔۔۔۔۔اہم حقائق پڑھئے

سرحد پار افغانستان سےملنے والی اطلاعات کے مطابق عمر رحمان المعروف فاتح ساتھیوں سمیت افغانستان کے سرحدی صوبے کنڑ کے گاؤں کام بازاری میں احمد واتی کے گھر پر موجود تھا جب ان کو منگل کے روز امریکی ڈرون طیارے کے ذریعے دو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ میزائل حملے کے نتیجے میں عمر رحمان ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔کابل میں بدھ کے روز وزارت دفاع کے ترجمان نے پاکستانی شدت پسند کمانڈر کے ساتھیوں سمیت امریکی ڈرون حملے میں مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔ تاہم، ترجمان نے عمر رحمان کے دیگر ساتھیوں کی تعداد اور شناخت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

متعلقہ خبریں