آبادی کے لحاظ سے بڑے اسلامی ملک میں کشتی ڈوب گئی،سینکڑوں افراد جاں بحق

آبادی کے لحاظ سے بڑے اسلامی ملک میں کشتی ڈوب گئی،سینکڑوں افراد جاں بحق

آبادی کے لحاظ سے بڑے اسلامی ملک میں کشتی ڈوب گئی،سینکڑوں افراد جاں بحق 05 جولائی 2018 (12:52) 12:52 PM, July 05, 2018

انڈونیشیا کے ایک جزیرے سولاویسی کے قریب ایک کشتی کے حادثے میں 31 لوگوں کی مرنےکی تصدیق ہو گئی ہے۔

ضرور پڑھیں:غزہ میں اسرائیلی فوج کا فلسطینی خواتین پر حملہ

ضرور پڑھیں:بیٹا ماں کو اولڈ ہاؤس بھجوانا چاہتا تھا ماں نے بیٹے کو دنیا سے بھجوا دیا،دونوں کی عمریں جانکر ہر کوئی حیران رہ گیا۔

ضرور پڑھیں: اردن کا شامی مہاجرین کیحق میں بڑا اقدام

منگل کی شام جب کشتی کو خراب موسم کے باعث حادثہ پیش آیا تو اس میں لگ بھگ 140 افراد سوار تھے۔ کشتی کے کپتان نے لوگوں کی زندگیاں بچانے کی کوشش میں اسے ساحل سے تقریباً تین سو میٹر کے فاصلے پر واقع ایک سمندری چٹان پر لے جانے کی کوشش کی۔ٹیلی وژن کی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ طوفانی لہروں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے والی کشتی میں پھنسے ہوئے لوگ پریشانی کے عالم میں بھاگ رہے ہیں یا وہ لائف جیکٹس پہنے ہوئے سمندر کی طوفانی لہروں پر بھٹک رہے ہیں۔تباہ شدہ کشتی میں سے 71 لوگوں کو بچا لیا گیا ہے جب کہ 41 مسافر ابھی تک لاپتا ہیں۔منگل کا حادثہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا جب انڈونیشی حکام نے اسی روز ایک ماہ قبل سماٹرا جزیرے کی ایک مشہور جھیل میں ڈوبنے والی کشتی کی تلاش کا کام ترک کر نے کا اعلان کیا تھا۔ خیال ہے کہ کشتی پر 160 افراد سوار تھے۔

متعلقہ خبریں