انتحابات میں حصہ لینے والے افراد کو نیب کی جانب سے بڑی چھوٹ

انتحابات میں حصہ لینے والے افراد کو نیب کی جانب سے بڑی چھوٹ

انتحابات میں حصہ لینے والے افراد کو نیب کی جانب سے بڑی چھوٹ 05 جولائی 2018 (12:34) 12:34 PM, July 05, 2018

قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت اسلام آباد میں نیب ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ وہ تمام افراد جو انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں انہیں 25 جولائی تک گرفتار نہیں کیا جائے گا، اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور خوربرد کے الزامات کا جائزہ لینے کے بعد اہم فیصلے کیے گئے۔

ضرور پڑھیں:سسر نے بہو کا سر مونڈ کر گاؤں بھرمیں گشت کرادیا۔

ضرور پڑھیں:برطانیہ میں نرس بچوں کیساتھ کیا کام کرتی رہی ،ایسی خبر جس نے برطانیہ کو ھلا کر رکھ دیا۔

ضرور پڑھیں:عالمی ماہرین کے مطابق مریم نواز ,کیپٹن صفدر اور نواز شریف کو سزا ملنے کے پچانوے فیصد چانس ہیں جبکہ ۔۔۔۔۔۔۔۔اہم حقائق پڑھئے

نیب نے سابق ڈی جی پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی احد چیمہ، سی ای او بسم اللہ انجینئرنگ شاہد شفیق اور دیگر کے خلاف بدعنوانی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی جب کہ بلین ٹری سونامی پراجیکٹ خیبر پختونخوا کے افسروں و اہلکاروں کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دی گئی، ملزمان پر مبینہ طور پر پراجیکٹ کے فنڈز میں خورد برد کا الزام ہے۔اجلاس میں سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا، غلام حیدر اور دیگر پر بدعنوانی سے مبینہ طور پر قومی خزانے کو 16کروڑ روپے کانقصان پہنچانے کاالزام ہے۔ اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک اسٹاف، کوآپریٹوہاوسنگ سوسائٹی کے خلاف سرکاری زمین پر سوسائٹی بنانے کی انویسٹی گیشن کی منظوری بھی دی گئی۔ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا اطلاق پہلے سے گرفتار راول پنڈی سے صاف پانی اسکینڈل میں گرفتار انجنئیر راجہ قمرالسلام اور کراچی میں گرفتار ہونے والے جاوید حنیف پر نہیں ہوگا۔

متعلقہ خبریں