اردن کا شامی مہاجرین کیحق میں بڑا اقدام

اردن کا شامی مہاجرین کیحق میں بڑا اقدام

اردن کا شامی مہاجرین کیحق میں بڑا اقدام 05 جولائی 2018 (12:26) 12:26 PM, July 05, 2018

اردن کی حکومت نے بدھ کے روز شام کے ساتھ سرحد پر 3 گزر گاہیں کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد شام کے بے گھر افراد کے لیے انسانی امداد کے سامان کو پہنچانے کا عمل تیز کرنا ہے۔

ضرور پڑھیں:غزہ میں اسرائیلی فوج کا فلسطینی خواتین پر حملہ

ضرور پڑھیں: مکہ مکرمہ میں خاتون کی گاڑی کو آگ لگادی گئی۔

ضرور پڑھیں:بیٹا ماں کو اولڈ ہاؤس بھجوانا چاہتا تھا ماں نے بیٹے کو دنیا سے بھجوا دیا،دونوں کی عمریں جانکر ہر کوئی حیران رہ گیا۔

اس حوالے سے حکومتی ترجمان جمانہ غنیمات نے کھولی جانے والی گزر گاہوں کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں تاہم اُن کا کہنا تھا کہ انسانی امداد لے جانے والے 36 اردنی ٹرک شام کی جانب سرحد عبور کر چکے ہیں۔اردن کی فوج نے ایک بیان میں اس اندیشے کا اظہار کیا تھا کہ داعش تنظیم اور دیگر شدت پسند عناصر جنوبی شام مین درعا صوبے سے فرار اختیار کرنے والوں کے بحران سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔اردن کی فوج کے متعلقہ عہدے دار نے الحدث نیوز چینل کے ساتھ رابطے میں بتایا کہ اردن ابھی تک شام کے پناہ گزینوں کے لیے اپنی سرحد کی بندش کے فیصلے پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے باور کرایا کہ اردن کو تشویش ہے کہ پناہ گزینوں کے داخل ہونے کی صورت میں ان کے درمیان دہشت گرد عناصر بھی دراندازی کر لیں گے۔

متعلقہ خبریں