صدارتی انتخابات میں امیدوار؟صدارت کے لیے امیدوار ی ’’قتل‘‘ کردے گی۔ امریکی ٹیلی ویژن ہوسٹ اوپرا وینفرے کا انکشاف

صدارتی انتخابات میں امیدوار؟صدارت کے لیے امیدوار ی ’’قتل‘‘ کردے گی۔ امریکی ٹیلی ویژن ہوسٹ اوپرا وینفرے کا انکشاف

صدارتی انتخابات میں امیدوار؟صدارت کے لیے امیدوار ی ’’قتل‘‘ کردے گی۔ ... 05 جولائی 2018 (12:00) 12:00 PM, July 05, 2018

امریکی ٹیلی ویژن ہوسٹ اوپرا وینفرے کے بارے میں یہ قیاس آرائیاں کی جاتی رہی ہیں کہ وہ 2020ء میں امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں امیدوار ہوسکتی ہیں لیکن انھوں نے امریکی صدارت اور سیاست سے جڑی غلط روایات کی بنا پر انتخابی میدان میں قدم رکھنے ہی سے انکار کردیا ہے۔

انھوں نے برطانوی جریدے ووگ کے ساتھ ایک انٹرویو میں اس موضوع پر کھل کر اظہار خیال کیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ ’’ سیاسی ڈھانچے میں ہر طرح کے جھوٹ سچ ہوتے ہیں،سفاکیت اور غلط کاریاں ہوتی ہیں ، عقبی کمروں میں خفیہ لین دین ہوتا ہے۔ میں یہ محسوس کرتی ہوں کہ میں اس سب کچھ کے ساتھ چل نہیں سکتی ہوں۔میں یہ سب نہیں کر سکوں گی ۔یہ کوئی پاک صاف کاروبار نہیں ہے۔یہ مجھے ہلاک کردے گا‘‘۔ وینفرے کو حال ہی میں زندگی میں شاندار کارہائے نمایاں پر گولڈن گلوب ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔اس کو وصول کرتے وقت انھوں نے اپنی تقریر میں ہالی ووڈ یا کہیں بھی جنسی ہراسیت کا شکار ہونے والی خواتین کے حق میں گفتگوکی تھی اور ان کی اس تقریر کو تقریب کے شرکاء نے بہت سراہا تھا۔ انھوں نے جنسی ہراسیت کے واقعات کو منظر عام پر لانے والی خواتین کے کردار کی خاص طور پر تعریف کی تھی۔برطانوی میگزین نے امریکی ٹیلی ویژن پر تین عشروں سے راج کرنے والی اوپرا وینفرے کے انٹرویو کا خلاصہ بدھ کو اپنی ویب سائٹ پر جاری کیا ہے اور مکمل انٹرویو اگست کے شمارے میں شائع کیا جائے گا۔انھوں نے خواتین کے خود سے نازیبا واقعات بیان کرنے کے رویے کو ایک اہم تبدیلی قراردیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ’’خواتین برسوں سے پاگل پن کی حد تک روادار ی کا مظاہرہ کرتی چلی آرہی ہیں اور لوگوں سے ایسے ہی ہوتا چلا آرہا ہے ۔وہ نہ صرف خود کو ہدف کے طور پر پیش کررہی تھیں بلکہ ہسٹریکل بھی بن گئی ہیں۔آپ کو (انھیں) تو خوشی کی جانب راغب ہونا چاہیے‘‘۔

متعلقہ خبریں