بیٹا ماں کو اولڈ ہاؤس بھجوانا چاہتا تھا ماں نے بیٹے کو دنیا سے بھجوا دیا،دونوں کی عمریں جانکر ہر کوئی حیران رہ گیا۔

بیٹا ماں کو اولڈ ہاؤس بھجوانا چاہتا تھا ماں نے بیٹے کو دنیا سے بھجوا دیا،دونوں کی عمریں جانکر ہر کوئی حیران رہ گیا۔

بیٹا ماں کو اولڈ ہاؤس بھجوانا چاہتا تھا ماں نے بیٹے کو دنیا سے بھجوا ... 05 جولائی 2018 (11:07) 11:07 AM, July 05, 2018

امریکی ریاست ایری زونا میں پولیس کے مطابق ایک 92 سالہ خاتون نے کیئر ہوم میں جانے سے بچنے کے لیے اپنے 72 سالہ بیٹے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

ضرور پڑھیں:برطانیہ میں نرس بچوں کیساتھ کیا کام کرتی رہی ،ایسی خبر جس نے برطانیہ کو ھلا کر رکھ دیا۔

ضرور پڑھیں:نوجوان نے ویڈیو کے دوران اپنے سر پر گولی مار لی ۔

ضرور پڑھیں:نمکہ مکرمہ میں خاتون کی گاڑی کو آگ لگادی گئی۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق اینا بلیسنگ نامی خاتون نے اپنے بیٹے کی جانب سے انھیں کیئر ہوم میں بھیجنے کا پتہ چل گیا تھا

اطلاعات کے مطابق مذکورہ خاتون نے ایری زونا میں واقع اپنے گھر سے جس میں وہ اور ان کا بیٹا اپنی دوست کے ساتھ رہتا تھا سے باہر نکلتے ہوئے کہا ’تم نے میری زندگی لی اس لیے میں تمہاری لے رہی ہوں۔‘اینا بلیسنگ نے پولیس کو بتایا کہ وہ خود کو بھی مارنا چاہتی تھیں۔مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ دو جولائی کی صبح میری کوپا کاؤنٹی میں فاؤنٹین ہلز کے قصبے میں پیش آیا۔مسز بلیسنگز جن کے بیٹے کا نام ظاہر نہیں کیا گیا چاہتے تھے کہ ان کی والدہ کیئر ہوم منتقل ہو جائیں کیونکہ ان کا اپنی والدہ کے ساتھ ’رہنا مشکل تھا ۔اینا بلیسنگ نے اپنے بیٹے کے ساتھ بحث کے دوران سنہ 1970 کی دہائی میں خریدا گیا ریوالور نکال کر اپنے بیٹے پر گولی چلا دی۔پولیس نے اینا بلیسنگ کے مرے ہوئے بیٹے کو تلاش کر لیا جس کی گردن اور جبڑے میں گولیوں کے نشان تھے۔اس کے بعد اینا بلیسنگ نے اپنے بیٹے کی 57 سالہ دوست کی جانب ریوالور کا رخ کیا جنھوں نے ان سے ریوالور چھین کر کمرے کے ایک کونے میں پھینک دیا،مذکورہ خاتون کے بیٹے کی دوست نے وہاں سے بھاگ کر پولیس کو بلایا۔

متعلقہ خبریں