حکومتی جماعت تحریک انصاف کے امیدوار عارف علوی پاکستان کے 13ویں صدرمملکت منتخب

 حکومتی جماعت تحریک انصاف کے امیدوار عارف علوی پاکستان کے 13ویں صدرمملکت منتخب

 حکومتی جماعت تحریک انصاف کے امیدوار عارف علوی پاکستان کے 13ویں صدرمملکت ... 04 ستمبر 2018 (17:03) 5:03 PM, September 04, 2018

 حکومتی جماعت تحریک انصاف کے امیدوار عارف علوی پاکستان کے 13ویں صدرمملکت منتخب ہوگئے ہیں،قومی اسمبلی وسینیٹ میں عارف علوی212، مولانا فضل الرحمن131، اور اعتزازاحسن 81ووٹ ملے۔ صدارتی الیکشن کے نتائج کے مطابق صدارتی الیکشن میں حکومتی جماعت کے امیدوار عارف علوی ،اپوزیشن کے امیدوار مولانا فضل الرحمن، اپوزیشن جماعت پیپلزپارٹی کے امیدوار اعتزاز احسن نے حصہ لیا۔ 

بلوچستان، عارف علوی کو45ووٹ پڑے۔اپوزیشن ے امیدوار فضل الرحمن کو15ووٹ جبکہ بلوچستان میں اعتزاز احسن کوکوئی ووٹ نہیں ملا۔سندھ اسمبلی میں اعتزازاحسن کو100اور عارف علوی کو56،فضل الرحمن کوایک ووٹ ملے۔خیبرپختونخواہ اسمبلی میں عارف علوی78، مولانا فضل الرحمن26، اور اعتزازاحسن 3ووٹ ملے ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں عارف علوی، مولانا فضل الرحمن، اور اعتزازاحسن 6ووٹ ملے ، جبکہ 18ووٹ مسترد ہوئے ہیں۔ 

قومی اسمبلی اور سینٹ میں عارف علوی212، مولانا فضل الرحمن131، اور اعتزازاحسن 81ووٹ ملے،جبکہ 6ووٹ مسترد ہوئے۔واضح رہے پنجاب اسمبلی میں354میں سے 351، سندھ اسمبلی میں163میں سے 158ووٹ کاسٹ ہوئے۔اسی طرح خیبرپختونخواہ 112میں سے 111ووٹ کاسٹ ہوئے۔بلوچستان اسمبلی میں 61میں سے 60ووٹ کاسٹ ہوئے۔

متعلقہ خبریں