سعودی عرب کے سرحدی شہر جازان کی جانب بیلسٹک میزائل داغا ہے لیکن عرب اتحادی فوج نے اس کو فضا ہی میں تباہ کردیا ہے۔

سعودی عرب کے سرحدی شہر جازان کی جانب بیلسٹک میزائل داغا ہے لیکن عرب اتحادی فوج نے اس کو فضا ہی میں تباہ کردیا ہے۔

سعودی عرب کے سرحدی شہر جازان کی جانب بیلسٹک میزائل داغا ہے لیکن عرب اتحادی ... 04 ستمبر 2018 (16:58) 4:58 PM, September 04, 2018

یمن سے حوثی شیعہ باغیوں نے سوموار کو دوسرے روز بھی سعودی عرب کے سرحدی شہر جازان کی جانب بیلسٹک میزائل داغا ہے لیکن عرب اتحادی فوج نے اس کو فضا ہی میں تباہ کردیا ہے۔

عرب اتحادی فوج نے اتوار کو بھی جازان کی جانب داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل فضا ہی میں ناکارہ بنا دیا تھا۔یمن سے ایران کے حمایت یافتہ حوثی جنگجو ؤں نے سعودی عرب کے جنوبی شہروں کی جانب بیلسٹک میزائلوں سے حملے تیز کردیے ہیں لیکن عرب اتحاد یا سعودی عرب کی فضائی دفاعی فورسز ان میزائلوں کو ہدف پر گرنے سے قبل ہی ناکارہ بنا دیتی ہیں۔

یمن کی قانونی حکومت کا کہنا ہے کہ ایران نے حوثی ملیشیا کو بیلسٹک میزائل اور راکٹ مہیا کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ وہ ان کی جنگی صلاحیت میں اضافہ کرکے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظور کردہ قرار دادوں 2216 اور 2231 کی خلاف ورزی کا مرتکب ہورہا ہےاور وہ سعودی عرب کی سلامتی کے علاوہ خطے اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے بھی خطرے کا سبب بن رہا ہے۔

متعلقہ خبریں