پاکستان کے 13 ویں صدر کے انتخاب کے لئے ووٹنگ جاری

پاکستان کے 13 ویں صدر کے انتخاب کے لئے ووٹنگ جاری

پاکستان کے 13 ویں صدر کے انتخاب کے لئے ووٹنگ جاری 04 ستمبر 2018 (12:31) 12:31 PM, September 04, 2018

پاکستان کے 13 ویں صدر کے انتخاب کے لئے قومی اسمبلی، سینیٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔ انتخابات میں حکمران جماعت تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی، متحدہ اپوزیشن کے مولانا فضل الرحمٰن اور پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن کے درمیان مقابلہ ہے۔

قومی اسمبلی، سینیٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔ اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر ریٹرننگ افسر کے فرائض انجام دے رہے ہیں، ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے تمام ممبران کے پاس متعلقہ اسمبلی کے شناختی کارڈ کی موجودگی لازمی قرار دی گئی ہےاور کسی کو بھی موبائل فون ساتھ لانے کی اجازت نہیں ہے۔

سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں میں نشستوں کی تعداد 1174 ہے تاہم صدارتی انتخاب میں 1121 ارکان پارلیمنٹ ووٹ کاسٹ کر سکیں گے جب کہ 53 نشستیں خالی ہیں۔

سینیٹ کی 104 میں سے 2 نشستیں خالی ہیں جس کے بعد 102 ارکان ووٹ ڈال سکیں گے، قومی اسمبلی کی 342 میں سے 12 نشستیں تاحال خالی ہیں اور 330 ارکان صدارتی انتخاب میں ووٹ ڈالیں گے۔

اس کے علاوہ صوبائی اسمبلیوں میں پنجاب اسمبلی میں 13، سندھ اسمبلی میں 5، خیبرپختونخوا میں 12 اور بلوچستان اسمبلی میں 5 سیٹیں مختلف وجوہات کی بناء پر خالی ہیں۔

متعلقہ خبریں