یہ کتاب تاریخ کا حصہ بن کے رہ جائے گی اور نہ یہ عمران خان صاحب کی سیاست ختم کر سکےگی،ریحام خان کی کتاب کے بارے میں اہم حقائق

یہ کتاب تاریخ کا حصہ بن کے رہ جائے گی اور نہ یہ عمران خان صاحب کی سیاست ختم کر سکےگی،ریحام خان کی کتاب کے بارے میں اہم حقائق

یہ کتاب تاریخ کا حصہ بن کے رہ جائے گی اور نہ یہ عمران خان صاحب کی سیاست ختم کر ... 04 جون 2018 (23:35) 11:35 PM, June 04, 2018

ریحام خان کی کتاب عمران خان صاحب کی سیاست ختم نہ کر سکےگی - نصراللّٰہ ملک کا تجزیہ:

ریحام خان کی کتاب کے بارے میں نصراللّٰہ ملک کا کہنا ہے کہ :"ایک نئی کتاب آنے کو ہے اور اس کتاب کے آنے سے کیا بم دھماکہ ہو گا یہ کسی کو نہیں پتہ -جب سے کتاب آنے کا شور اٹھا ہے تب سے پی ٹی آئی اور پی ایم ایل این کے لوگ اور ریحام خان کی کتاب کے مخالف اور حامی لوگ سوشل میڈیا پر سرگرم ہو گئے ہیں -کچھ لوگوں کا خءال ہے کہ ریحام خان صاحبہ یہ کتاب کسی کے کہنے پر لکھ رہی ہیں اور کچھ کا کہنا ہے کہ وہ صرف اپنا غصہ نکالنے کے لیے یہ کتاب لکھ رہی ہیں -لیکن یہ وقت بڑا اہم ہے اورالیکشن سر پہ ہیں اور خیال کیا جا رہا ہے کہ ا کے اثرات الیکشن پر بھی پڑیں گے -کبھی ایسا نہیں ہوا کہ پاکستان کی تاریخ میں اگر کسی کے خلاف کوئی کتاب لکھی گئی ہو اور لوگوں نے اس کو سیریس لیا ہو -ہماری تاریخ میں ابھی بھی بہت سی باتیں ایسی ہیں کہ جن کی صداقت کے بارے میں شک کیا جاتا ہے -جب لوگ کسی کے ساتھ ہوتے ہیں تو آپ اس کی تعریف کرتے ہیں اور جب آپ علیحدہ ہوتے ہیں تو آپ کو اس کی تمام خرابیاں نظر آنے لگ جاتی ہیں تو پھر لوگ یہ سوال اٹھاتے ہیں کہ جب آپ ان کے ساتھ تھے تو آپ ان کے گن کیوں گاتے تھے آپ کو اس وقت ان کی خرابیاں کیوں نظر نہیں آتیں تھیں -

ریحام خان صاحبہ کا یہ حق ہے کہ وہ اپنی زندگی پر اپنی زندگی کے مشاہدات پر ایک کتاب لکھیں لیکن جہاں یہ کہا جاتا ہے کہ اس کتاب کا ٹارگٹ صرف عمران خان ہیں تو پھر اس پر لوگوں کو اعتراض شروع ہو جاتا ہے وہ اپنی زندگی پر کتاب لکھ رہی ہیں یا ان کا کوئی ٹارگٹ ہے -پہلے جب شور مچا تھا کہ وہ کتاب لکھ رہی ہیں تو لوگوں نے انہیں کہا تھا کہ وہ ضرور لکھیں لیکن اپنے مشاہدات پر -لیکن جو لوگ ان کو جانتے ہیں انہیں پتہ ہے کہ وہ اپنا غصہ بھی نکالنا چاہتی ہیں اور اسے سیاست کے میدان میں استعمال بھی کرنا چاہتی ہیں - اگر ہم سیاست کے میدان میں دیکھیں تو ن لیگ کے لوگ بھی اس پر پریشان دکھائی دیتے ہیں اور پی ٹی آئی کے لوگ بھی -پی ٹی آئی کہتی ہے کہ اس کتاب کے پیچھے ن لیگ کا ہاتھ ہے جبکہ ن لیگ اس کی تردید کرتی ہے ریحام خان نے جب سے عمران خان سے طلاق لی ہے وہ کچھ نہ کچھ ایسا کہتی رہتی ہیں کہ جس سے وہ خبروں میں موجود رہیں - لیکن عمران خان صاحب نے جب سے انہیں طلاق دی ہے ان کے بارے میں ایسا کچھ نہیں کہا کہ جس سے انہیں ڈائریکٹ ہٹ کیا جا سے -ہوسکتا ہے یہ کتاب تاریخ کا حصہ بن کے رہ جائے اور نہ یہ عمران خان صاحب کی سیاست ختم کر سکےگی -"

متعلقہ خبریں