حمزہ شہباز کو جانتے ہیں وہ کس قماش کا آدمی ہے۔ پرویز رشیدجو مختلف اینکر پرسن سے۔۔۔۔۔۔سردار ذولفقار کھوسہ نے حمزہ شہباز اور پرویز رشید کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

حمزہ شہباز کو جانتے ہیں وہ کس قماش کا آدمی ہے۔ پرویز رشیدجو مختلف اینکر پرسن سے۔۔۔۔۔۔سردار ذولفقار کھوسہ نے حمزہ شہباز اور پرویز رشید کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

حمزہ شہباز کو جانتے ہیں وہ کس قماش کا آدمی ہے۔ پرویز رشیدجو مختلف اینکر پرسن ... 04 جون 2018 (18:28) 6:28 PM, June 04, 2018

سردار ذولفقار کھوسہ کا کہنا ہے کہ :" فواد چودھری میرے لیے کوئی چیز نہیں ہیں -میں نے پارٹی جوائن کی ہے کسی فرد کو جوائن نہیں کیا ہے -آپ حمزہ شہباز کو جانتے ہیں وہ کس قماش کا آدمی ہے -میری عادت نہیں میں نے کبھی کسی کے اوپر ذاتی اٹیک نہیں کیا یہ صرف اس کی بد معاشی ہے وہ کسی اور کو ابھرتے ہوئے یا سیدھا کھڑا ہوتے ہوئے نہیں برداشت کر سکتے -اس کا کیا کیریکٹر ہے میں نے چیف مسٹر کے منہ پر کہا تھا کہ آپ کے دفتر سے دوست محمد کھوسہ کے خلاف یہ زہر اگلا جا رہا ہے اس نے شادی کی تھی نہیں نبھ سکی - یہ آپ کا پرویز رشید تھا جو مختلف اینکر پرسن سے ملتا رہا تھا ہم نے ایک میٹنگ ختم کی میں نے ان سے کہا آپ کا یہ ایڈوائزر آف میڈیا افیئرز یہ اس چیز کو انگشت دے رہا ہے اس کو منع کریں ورنہ میں اور یہ ٹھیک نہیں رہیں گے -انہوں نے کہا پرویز ادھر آؤ یہ سردار صاحب کیا کہہ رہے ہیں وہ منہ نیچے کر کے کھڑا ہے لال سرخ ہو گیا اس نے اپنا گناہ ثابت کر دیا ہے وہ اپنا کردار بتائے نا اپنے بارے میں بتائےکتنی شادیاں کیں کتنے گھر برباد کیے -اپنے بیٹے کے بارے میں میں وضاحت سے کہہ رہا ہوں میرے بیٹے کا مسئلہ ہے اور وہ میرا بیٹا ہے -" ان کا کہنا تھا کہ :"کل وہ نہیں تھا وہ نہیں آسکا تھا - عمران خان جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی نے اس کے بارے میں ایسی کوئی بات نہیں کی -اس گفتگو میں دو ایم این اے کے حلقے اور تین ایم این اے کے حلقے ہمارے سپرد کیے ہیں "

متعلقہ خبریں