پارٹیوں کے متعلق سروے گمراہ کن ہوتے ہیں ۔عمران خان۔ ساتھ ہی ایسا دعوی کردیا کہ ہر کوئی حیران ہو جائے۔

پارٹیوں کے متعلق سروے گمراہ کن ہوتے ہیں ۔عمران خان۔ ساتھ ہی ایسا دعوی کردیا کہ ہر کوئی حیران ہو جائے۔

پارٹیوں کے متعلق سروے گمراہ کن ہوتے ہیں ۔عمران خان۔ ساتھ ہی ایسا دعوی کردیا ... 04 جون 2018 (17:58) 5:58 PM, June 04, 2018

اسلام آباد: عمران خان نے ایک غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ :"پاکستان کے وہی مسائل ہیں جو دوسرے ممالک کے ہیں -اب وہ وقت آگیا ہے کہ پی ٹی آئی الیکشن میں لینڈ سلائیڈ فتح حاصل کرے گی-" ان کا کہنا تھا کہ :"اپنی بھرپور صلاحیتوں کا استعمال اس لیے نہیں کر سکے کہ پاکستان میں ادارے تباہ ہیں -چیف جسٹس خود کہا ہے کہ پاکستان کے ادارے تباہ ہیں -" الیکشن سروے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ :" پارٹیوں کے متعلق سروے گمراہ کن ہوتے ہیں -ضمنی انتخابات میں ہمیشہ حکمران پارٹی فتح حاصل کرتی ہے "

یاد رہیکہ اس سے اکنامسٹ نے ایک سروے جاری کیا تھا۔ جو کہ اطلاع فراہم کر رہی تھی کہ پاکستان مُسلم لیگ الیکشن جیتنے کی دوڑ میں دوسری پارٹیز سے آگے ہے.نامی گرامی اکنامسٹ نے کہا کہ کہ توقع ہے کہ مُسلم لیگ ن پنجاب میں اکثریت حاصل کر کے دوبارہ مُنتخب ہو جائیگی . اکنامسٹ انٹیلیجنس یونٹ جو کہ انتہائی مُعتبر ہے اُس کے مطابق شہباز شریف پاکستان وزیرِ اعظم بن سکتے ہیں .نواز شریف بدستور اہم پارٹی ممبر رہیں گے .

اکنامسٹ نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ غیر موافق عدالتی فیصلے ,فوج کے کیساتھ خراب تعلقات اور اپوزیشن پارٹیوں کی مُخالفت ن لیگ کی جیت میں رکاوٹ بن سکتی ہے .اکنامسٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ آئندہ الیکشن کے دوران سیاسی استحکام کو خطرات لاحق رہیں گے .گیلپ پاکستان ,دُنیا کا ایک نامی گرامی سروے ادارہ ہے جس نے پاکستان میں ایک سروے ٰ کیا تھا کہ نواز شریف کے پارٹی صدر نہ رہنے سے مُسلم لیگ ن کے ووٹ بینک پر کوئی اثر پڑے گا . جس کے جواب میں 35% افراد کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے پارٹی صدر نہ رہنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا .25 % افراد نے کہا کہ نواز شریف کے پارٹی چُھوڑنے سے ووٹ بینک بڑھے گا . جبکہ 26% افراد کی رائے تھی کہ مُسلم لیگ ن کا ووٹ بینک کم ہو گا .گیلپ سروے کے مطابق مُسلم لیگ ن کی مقبولیت 2013 میں 33% سے بڑھ کر اب 38% ہو چُکی ہے جبکہ تحریکِ انصاف کی مقبولیت 17% سے بڑھ کر 25 فیصد ہق چُکی ہے .گیلپ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں مُسلم لیگ ن کو باقی جماعتوں کے مُقابلے میں 20 فیصد برتری حاصل ہے اگر یہ ہی صورتحال رپی تو مُسلم لیگ ن سب سے بڑی پارلیمانی جماعت بن کر اُبھرے گی .گیلپ کے مُطابق مُسلم لیگ ن تحریکِ انصاف کے مُقابلے میں پنجاب میں اکثریتی ووٹوں سے جیتے گی .

متعلقہ خبریں