ھمارے ہوتے ہوئے کبھی بجلی نہیں گئی -یہ اب نگران حکومت کی زمہ داری ہے ان سے پوچھیں۔نواز شریف کا حقیقت کے منافی بیان

ھمارے ہوتے ہوئے کبھی بجلی نہیں گئی -یہ اب نگران حکومت کی زمہ داری ہے ان سے پوچھیں۔نواز شریف کا حقیقت کے منافی بیان

ھمارے ہوتے ہوئے کبھی بجلی نہیں گئی -یہ اب نگران حکومت کی زمہ داری ہے ان سے ... 04 جون 2018 (17:31) 5:31 PM, June 04, 2018

اسلام آباد: نواز شریف کا کہنا ہے کہ :"ہم نے بہت سے منصوبے شروع کیے ہیں -وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ابھی حکومت کے آخری دنوں میں بیت سے منصوبے شروع کیے ہیں -کس حکومت نے آج سے پہلے اتنے کام کیے ہیں -اگر میں وزیر اعظم ہوتا تو اور بھی بہت سے منصوبے شروع کرتا اور جو رہ گئے ہیں ان کو پورا کرتا - اگر میں وزیر اعظم ہوتا تو تمام موٹر وے کے منصوبے مکمل کرواتا ملتان سے سکھر موٹر وے میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے تھی اگر میں ہوتا تو اس منصوبے کو مئی 2018 میں ہی مکمل کروا دیتا -" ان کا کہنا تھا کہ :"کس نے ملک کو اندھیروں میں ڈبویا ہے اور کس نے روشن کیا ہے - عمران خان خود کچھ نہیں کرتے -جتنے کام ن لیگ نے کیے ہیں اتنے نہ ہی کوئی پاکستان کے لیے کرے گا اور نہ ہی کیے ہیں -"لوڈ شیڈنگ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ :"ہم تو سب کچھ ٹھیک چھوڑ کر گئے تھے ہمارے ہوتے ہوئے کبھی بجلی نہیں گئی -یہ اب نگران حکومت کی زمہ داری ہے ان سے پوچھیں -"

متعلقہ خبریں