نگران وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب کرنے کے لیے ایک پارلیمانی کمیٹی آج تشکیل دی جائے گی

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب کرنے کے لیے ایک پارلیمانی کمیٹی آج تشکیل دی جائے گی

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب کرنے کے لیے ایک پارلیمانی کمیٹی آج تشکیل دی ... 04 جون 2018 (17:18) 5:18 PM, June 04, 2018

لاہور :آج پنجاب میں نگران وزیر اعلیٰ منتخب کرنے کے لیے ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی جائے گی -ابھی تک اپوزیشن لیڈر اور پنجاب وزیر اعلیٰ کے درمیان نگران وزیر اعلیٰ کے لیے اتفاق نہیں ہو سکا -اس لیے اب ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائیگی -اب ن لیگ کی جانب سے چار نام دیے جائیں گے اور اپوزیشن لیڈر کی جانب سے بھی چار نام دیے جائیں گے پارلیمانی کمیٹی رانا محمد اقبال تشکیل دیں گے - راناثناءاللّہ ,ضحیم قادری ,رانا مشہود اور محمد احمد خان کے نام ن لیگ کی طرف سے دیے جانے کا امکان ہے اگر پارلیمانی کمیٹی بھی نگران وزیر اعلیٰ منتخب نہ کر سکی تو یہ معاملہ پھر الیکشن کمیشن کے پاس جائے گا -

یاد رہیکہ تحریک انصاف نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے دیا جانے والا نام واپس لے لیا تھا -نگران وزیر اعلیٰ کے لیے ناصر کھوسہ کا نام دیا گیا تھا - پی ٹی آئی کے مطابق محمود قریشی نے صرف عمران خان سے مشاورت کر کے ناصر کھوسہ کا نام نگران وزیر اعلیٰ کے لیے تجویز کر دیا تھا - آج پی ٹی آئی کے بنی گالہ میں ہونے والے اجلاس کے دوران جس میں پارٹی کے سینیئر کارکن موجود تھے -انہوں نے اس نام پر تحفظات کا اظہار عمران خان سے کیا - جس کے بعد یہ نام واپس لے لیا گیا تھا -

متعلقہ خبریں