فیسبک اور واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کیلئے فیسبک کا اچھا اقدام

فیسبک اور واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کیلئے فیسبک کا اچھا اقدام

فیسبک اور واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کیلئے فیسبک کا اچھا اقدام 04 جون 2018 (15:44) 3:44 PM, June 04, 2018

فیس بک نے کچھ منتخب صارفین کےلیے شیئرنگ مینو میں براہ راست وٹس ایپ پر شیئر کرنے کا فیچر متعارف کرایا ہے۔بہت سے صارفین اس فیچر کو اس فیچر کو اپنی ایپلی کیشن میں دیکھ رہے ہیں۔

فیس بک کے صارفین جب فیس بک پر پوسٹ شیئر کرتے ہیں تو وہ دستیاب آپشنز، جن میں Share Now (Friends)، Share on a Friend’s Timeline ، Share to a Page اور Share post in Message شامل ہیں، سے کوئی ایک استعمال کرتے ہیں۔ کچھ بیٹا ٹیسٹر کے پاس سے ان میں ایک مزید آپشن Send to WhatsApp کا اضافہ ہو چکا ہے جبکہ باقی صارفین بھی جلد ہی اس فیچر کو استعمال کر سکیں گے۔

فیس بک سے وٹس ایپ پر ابھی بھی شیئرنگ کی جا سکتی ہے لیکن ا س نئے فیچر سے صارفین پہلے سے کم وقت اور کم ٹیپ سے اس فیچر کو استعمال کر سکیں گے۔

فیس بک اپنا اہم ٹرینڈنگ کا  فیچر ختم کرنے کا سوچ رہا ہے۔ جس سوشل میڈیا سے مقبول خبریں ملتی تھیں، کیونکہ فیس بک یہ یقینی بنانا چاہتا ہے کہ صارفینکو قابل اعتماد اور معیاری ذرائع سے خبریں ملیں۔ا دنیا کا سب سے بڑا سوشل نیٹ ورک فیس بک جعلی خبروں کے پھیلاؤ کے پلیٹ فارم ہونے کے الزام میں تنقید کا سامنا کر رہا ہے۔جہاں سے جھوٹی خبروں کی تقسیم چند جگہوں سے کی جاتی ہے۔ فیس بک نے ایک بلاگ پوسٹ میں 1.5 فیصد سے زائد کلکس ایورج فیسبک ٹرینڈ چلائے جانے کی تحریر کی ہے۔ فیس بک نے پچھلے کچھ سالوں میں رجحانات کے موضوعات میں تبدیلیاں کی ہیں جو نظریاتی یا سیاسی تعصب سے بچنے کے لۓ ہیں۔

متعلقہ خبریں