ہم نے اپنے بچوں کو پانی نہیں دیا تو کچھ بھی نہیں دیا -پانی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے چیف جسٹس میدان میں آ گئے :

ہم نے اپنے بچوں کو پانی نہیں دیا تو کچھ بھی نہیں دیا -پانی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے چیف جسٹس میدان میں آ گئے :

ہم نے اپنے بچوں کو پانی نہیں دیا تو کچھ بھی نہیں دیا -پانی کے مسئلے کو حل کرنے ... 04 جون 2018 (14:46) 2:46 PM, June 04, 2018

اسلام آباد:ہم نے اپنے بچوں کو پانی نہیں دیا تو کچھ بھی نہیں دیا -پانی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے چیف جسٹس میدان میں آ گئے ہیں چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ :"آج سے پانی کے مسئلے کو حل کرنا سپریم کورٹ کی اولین ترجیح ہے ,واٹر بم کا معاملہ ہے ,پانی کے مسئلے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں " ان کا کہنا ہے کہ :"بھارت کے کشن گنگا ڈیم بنانے سے پاکستان کے دریائے جہلم اور دریائے نیلم خشک ہو گئے ہیں -" انہوں نے مزید کہا ہے کہ :"پانی ہمارے بچوں کا حق ہے ,اگر ہم نے ان کو پانی نہیں دیا تو کچھ بھی نہیں دیا -پاکستان کی عوام کے لیے پانی کے کیسز سنوں گا -ہفتے کے دن کراچی میں اور اتوار کے دن لاہور میں پانی کے کیسز سنوں گا -اس کے بعد پشاور اور کوئٹہ میں بھی پانی کے کیسز کی سماعت کروں گا -"

متعلقہ خبریں