رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ناموس کی توھین کرنے والے عیسائی مبلغ کا کتے نے کیا حال کیا-اور اس واقعے کو دیکھ کر کتنے لوگ مسلمان ھوئے-پڑھئے ایمان افروز واقعہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ناموس کی توھین کرنے والے عیسائی مبلغ کا کتے نے کیا حال کیا-اور اس واقعے کو دیکھ کر کتنے لوگ مسلمان ھوئے-پڑھئے ایمان افروز واقعہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ناموس کی توھین کرنے والے عیسائی مبلغ کا کتے ... 04 جون 2018 (13:01) 1:01 PM, June 04, 2018

حافظ ابن حجر العسقلانی نے ایک کتے کا ذکر کیا ہے, جس نے رسول اللہ ﷺ کے دشمن کو کاٹ کھایا. "ایک دن نصاریٰ کے بڑے پادریوں کی ایک جماعت منگولوں کی ایک تقریب میں شرکت کے لیے روانہ ہوئی. جو ایک منگول شہزادے کی نصرانیت قبول کرنے پر منعقد کی گئی تھی، اس تقریب میں ایک عیسائی مبلغ نے رسول اللہ ﷺ کو گالی بکی، قریب ہی ایک شکاری کتا بندھا ہوا تھا. جو اس صلیبی کی طرف سے گالی بکنے پر چھلانگیں مارنے لگا

اور زوردار جھٹکا دے کر رسی نکالی. اور اس بدبخت صلیبی پر ٹوٹ پڑا. اور اس کو کاٹ لیا. لوگوں نے آگے بڑھ کر اس کتے کو قابو کیا. اور پیچھے ہٹا یا، تقریب میں موجود بعض لوگوں نے کہا کہ یہ محمد (ﷺ) کے خلاف تمہاری گفتگو کی وجہ سے ہوا ہے، اس صلیبی نے کہا. بالکل نہیں،

بلکہ یہ خودار کتا ہے. جب اس نے بات چیت کے دوران مجھے دیکھا کہ میں بار بار ہاتھ اٹھا رہا ہوں

اس نے سمجھا کہ میں اس کو مارنے کے لیے ہاتھ اٹھا رہاہوں. تو اس نے مجھ پر حملہ کر دیا، یہ کہہ کر اس بد بخت نے ہمارے محبوب ﷺ کو پھر گالی بکی. اس بار کتے نے رسی کاٹ دی. اور سیدھا اس صلیبی پرچھلانگ لگا کر اس کی منحوس گردن کو دبوچ لیا. اور وہ فورا ہلاک ہو گیا،

اس کو دیکھ کر 40000 (چالیس ہزار) منگولوں نے اسلام قبول کیا