بلوچستان سے بڑا کھلاڑی پی ٹی آئی کی ٹیم میں شامل

بلوچستان سے بڑا کھلاڑی پی ٹی آئی کی ٹیم میں شامل

بلوچستان سے بڑا کھلاڑی پی ٹی آئی کی ٹیم میں شامل 04 جون 2018 (12:14) 12:14 PM, June 04, 2018

کوئٹہ: سابق صوبائی وزیر شاہنواز مری نے اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی ہے . شاہنواز مری نے کوئٹہ میں ایک پریس کانفرنس میں سردار محمد رند کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے .شاہنواز مری جو کہ سابق صوبائی وزیرِ بلوچستان بھی رہے چُکے ہیں اُن کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں کافی عرصے سے اس بات پر غور کر رہا تھا کہ کون سی ایسی پارٹی میں شمولیت اختیار کروں جو بلوچستان کے عوام فلاح و بہبود کیلئے کام کرے ۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی وہ پارٹی ہے جو بلوچستان کے عوام کے حقوق کی حفاظت کر سکتی ہے اور بلوچستان کے عوا کی فلاح بہبود کیلئے بھی کامکرے گی .اس موقعے پر سردار مُحمد رند نے پریس کانفرس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اس مرتبہ غیر یقینی طور پر بلوچستان میں اپنی حکومت بنائے گی . باقی تمام پارٹیوں کیساتھ بھی مشاورت کی جارہی ہے . اُنھوں نے بلوچستان کے عوام سے اپیل کی کہ سوچ سمجھ کر اپنا ووٹ کاسٹ کریں تا کہ پی ٹی آئی آپ کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کر سکے۔

متعلقہ خبریں