پاکستان میں تحریک انصاف کس طرح ایک کروڑ لوگوں کو روزگار دینے کا بندوبست کرے گی -اسد عمر کا دبنگ پلان

پاکستان میں تحریک انصاف کس طرح ایک کروڑ لوگوں کو روزگار دینے کا بندوبست کرے گی -اسد عمر کا دبنگ پلان

پاکستان میں تحریک انصاف کس طرح ایک کروڑ لوگوں کو روزگار دینے کا بندوبست کرے ... 04 جون 2018 (10:48) 10:48 AM, June 04, 2018

پاکستان میں تحریک انصاف کس طرح ایک کروڑ لوگوں کو روزگار دینے کا بندوبست کرے گی اس کی وضاحت کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ: "ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ہم نے ایک کروڑ جاب کیوں کہا ہے کیوں ہم نے ایک کروڑ جابز کا ہدف رکھا ہے یا ہم سیاسی نعرہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں پاکستان کے جو ماہر معاشیات ہیں ان کے مطابق پاکستان میں تقریباً بیس لاکھ نوجوان سالانہ آتے ہیں جاب کے لیے اضافی بیس لاکھ سالانہ کا مطلب ہو گیا سال میں ایک کروڑ افراد -اگر کوئی بھی شخص دنیا میں مجھے یہ بتا دے کہ دنیامیں کوئی ملک معاشی منصوبہ بندی اس لیے کرتا ہے کہ بے روزگاری میں اضافہ کریں گے تو پھر یہ میری تعلیم کے بڑی چیز ہو گی یہ تو بحث ہونی ہی نہیں چاہیے کہ ہم نے ایک کروڑ نوکریاں پیدا کرنے کی جستجو کرنی ہے کہ نہیں کرنی ہمارے آئین کا آرٹیکل 38 کہتا ہے کہ یہ ریاست کی زمہ داری ہے کہ وہ وسائل کے اندر رہتے ہوئے روزگار مہیا کرنے کی کوششش کرے یہ صرف میری خواہش نہیں ہےمیری زمہ داری نہیں ہے یہ ہم سب کی زمہ داری ہے میاں نواز شریف کو تو آئین اس وقت یاد آتا ہے جب ان کی وزارت کی کرسی پہ حرف آتا ہے ان کو جمہوریت یاد آتی ہے ان کو ووٹ یاد آتا ہے اب سوال یہ پجدا ہوتا ہے کہ یہ ایک کروڑ نوکریاں آئیں گی کہاں سے کیا حکومت کھڑی ہو کے اعلان کرے گی کہ ہم سرکاری ادروں کے اندر لوگ بھر دیں گے نہیں ایسا نہیں ہے -کسی بھی ملک کی معاشیت کا جو بنیادی انجن ہوتا ہے اکیسویں صدی میں وہ ملک کء نجی ادارے ہوتے ہیں ہم نے نجی طبقے سے انویسٹمنٹ کروانی ہے ہم نے وہاں روزگار کے موقعے پیدا کرنے ہیں اسمیں آپ نے خیبر پختونخواہ کے اندر دیکھا ہو گا ہماری زیادہ توجہ صحت و تعلیم کے اوپر ہے یہ دونوں شعبے ایسے ہیں جن میں روزگار کے مواقع زیاہ ہوتے ہیں اگر چالیس بچے آپ ایک سکول میں ڈالتے ہیں تو اس کے لیے ایک ٹیچر چاہیے ایک سپورٹ سٹاف چاہیے تو اس طرح بیس بچوں کے لیے دو نوکریاں پیدا ہوں گی اسی طرح صحت کے شعبے میں بھی بہت مواقع ہیں ہم نے یہ کہا ہے کہ یہ جو چار پانچ سیکٹر ہے جس کے اندر مینوفیکچرنگ شامل ہے اور چھوٹی اور درمیانی صنعت شامل ہیں دوسرا سیاحت ہے ہیلتھ ہے اور ہاؤسنگ ہیں ان سب میں جابز زیادہ مہیا ہو سکتی ہیں اور ہم نے نجی شعبوں سے بھی ان کے اندر جاب کری ایشن کروانی ہے -مفتاح صاحب سے میں یہ سننا چاہوں گا کہ بہترین موقع کیا ہے ان نوکریوں کو پیدا کرنے کا یہ تو اس ملک میں بحث ہونی ہی نہیں چاہیے کہ ہمیں اس ملک میں ایک کروڑ نوکریاں پیدا کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے مجھے خوشی ہے کہ اس ملک میں ایک ایسی جماعت ہے جس کا یہ نقطہ ہے کہ پاکستان کے وہ نوجوان جو پاکستان کا مستقبل ہے اور جن کی کچھ امیدیں ہیں انہیں پورا کرنا ہے اس کو ہم نے پہلا نقطہ بنایا ہے اور ساری پالیسی اسی طرف ڈرائیو ہو گی -"

متعلقہ خبریں