ترکی میں المناک حادثہ ،بڑاجانی نقصان ہو گیا۔

ترکی میں المناک حادثہ ،بڑاجانی نقصان ہو گیا۔

ترکی میں المناک حادثہ ،بڑاجانی نقصان ہو گیا۔ 04 جون 2018 (10:25) 10:25 AM, June 04, 2018

ترکی میں بحرِ متوسط میں ایک اسپیڈ کشتی ڈوب جانے سے چھے بچوں سمیت نو تارکینِ وطن ہلاک ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کیمطابق ترکی کی سرکاری خبررساں ایجنسی اناطولو کے مطابق صوبہ انطالیہ میں بحر متوسط میں ڈوب گئی ہے ۔ اس کشتی پر سولہ افراد سوار تھے ۔ان میں پانچ افراد کو بچا لیا گیا ہے اور ایک شخص ابھی تک لاپتا ہے۔دو نامعلوم مرد ،ایک خاتون اور چھے بچے جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ کشتی پر سوار افراد غیر قانونی طور پر یورپ کی طرف جا رہے تھے لیکن ان کی جائے منزل کا فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکا ۔ مرنے والے تمام افراد کی قومیت کے بارے میں بھی پتا نہیں چل سکا۔

متعلقہ خبریں