پیپلز پارٹی کے تیر پیپلزپارٹی پر ہی برسنے لگے۔دو اھم راہنما ناراض

پیپلز پارٹی کے تیر پیپلزپارٹی پر ہی برسنے لگے۔دو اھم راہنما ناراض

پیپلز پارٹی کے تیر پیپلزپارٹی پر ہی برسنے لگے۔دو اھم راہنما ناراض 04 جون 2018 (04:01) 4:01 AM, June 04, 2018

کراچی: سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے گرینڈ ڈٰموکریٹک الائنس کا حصہ بننے کا اعلان کردیا، جی ڈی اے کا حصہ بننے پر فہمیدہ مرزا کو پیر پگارا کی مبارکباد پیش کی ہے۔ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا سندھ کو مافیا سے آزاد کرانے کا نعرہ لیکر جی ڈی اے کی کشتی کے مسافر بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق فہمیدہ مرزا نے پیر پگارا اور ذوالفقار کے ہمراہ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا حصہ بننے کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ بدین میں 15 مئی کا جلسہ ایک ریفرنڈم تھا۔

انہوں نے کہا کہ مرضی کے بغیر دریائے سندھ کا پانی دوسری جگہ استعمال نہیں ہونا چاہئے، بغیر اجازت دریائے سندھ پر کہیں بھی ڈیم یا آبی ذخیرہ نہیں بننا چاہئے، دریائے سندھ کے پانی کی صوبے میں بلاتفریق تقسیم ہونی چاہئے، دریائے سندھ کے پانی پر پہلا حق زیریں سندھ کا ہے۔

انھوں نے دعوی کیاکہ ٹکٹوں کی تقسیم پر پیپلزپارٹی کے ناراض رہنماء کیا جی ڈی اے میں آئیں گے۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی کی ناراض رہنماؤں کو منانے کی کوششیں جاری ہیں۔ بلاول بھٹوزرداری نےمحمد بخش مہر سے ملاقات کی لیکن ان کے چاچا سردارعلی گوہر ناراض ہوگئے۔

دوروز قبل ہی انہوں نے بھی پیرپگارا سے ملاقات کی تھی۔

پیر پگارا نے کہا کہ ذوالفقار مرزا پہلے ہی ہمارے اتحادی ہیں، فہمیدہ مرزا نے بھی ہمارے ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا ہے، سندھ میں امن و امان کی بہتری اور غربت کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں