لو گ پائلٹ کو تیس سال مردہ سمجھتے رہے اور وہ زندہ نکل آیا۔بیچارے کی ساری زندگی۔۔۔۔۔۔

لو گ پائلٹ کو تیس سال مردہ سمجھتے رہے اور وہ زندہ نکل آیا۔بیچارے کی ساری زندگی۔۔۔۔۔۔

لو گ پائلٹ کو تیس سال مردہ سمجھتے رہے اور وہ زندہ نکل آیا۔بیچارے کی ساری ... 04 جون 2018 (03:31) 3:31 AM, June 04, 2018

سوویت یونین کے دور میں افغانستان میں بمباری کے دوران تباہ ہونےوالے ایک جنگی جہاز کے پائلٹ کو 30 سال تک مردہ شمار کیے جانے کے بعد آج اس کے زندہ ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق روس میں پرانے فوجیوں کی ایک تنظیم کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی ہوا باز کو طیارہ تباہ ہونے کے بعد نہیں دیکھا گیا۔ اس لیے اسے مرنے والوں میں شامل کیا گیا تھا۔

روسی چھاتہ بردار اتحاد کے چیئرمین فالیری فوسزٹرٹین نے خبر رساں ایجنسی ’ریانوفسٹی‘ کو بتایا کہ ’یہ ناقابل یقین ہے کہ وہ زندہ ہے۔ اب اسے مدد کی ضرورت ہے‘۔

فوسٹروٹٰین جو جنگ میں قید بنائے گئے فوجیوں کی تلاش کے لیے بنائی گئی روسی، امریکی کمیٹی کے چیئرمین ہیں نے تیس سال کے بعد منظرعام پرآنے والے اس ہوا باز کی شناخت ظاہر نہیں کی۔

تنظیم کے ایک دوسرے عہدیدار فیلاشیسلاو کالینین نے بتایا کہ ہوا باز کا طیارہ 1987ء میں افغانستان میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔۔ اس وقت اس کی عمر غالبا ساٹھ سال تھی۔ اب وہ وطن لوٹنا چاہتا ہے۔

انہوں نے اشارہ کیا کہ کئی سال تک افغانستان میں قید رہنے کے بعد لاپتا ہوا باز پاکستان میں موجود ہے۔

خیال رہے کہ سنہ 1979ء سے 1989ء تک افغانستان میں چڑھائی کے دوران سوویت یونین کے 125 جنگی طیارے مار گرائے گئے تھے۔ جنگ کے اختتام پر سوویت یونین نے 300 فوجیوں کےلاپتا ہونے کی تصدیق کی تھی جن کے زندہ یا مردہ ہونے کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا تھا۔

متعلقہ خبریں