سپریم کورٹ آف پاکستان نے دو ڈیموں کی فوری تعمیر کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ آف پاکستان نے دو ڈیموں کی فوری تعمیر کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ آف پاکستان نے دو ڈیموں کی فوری تعمیر کا حکم دے دیا 04 جولائی 2018 (21:50) 9:50 PM, July 04, 2018

سپریم کورٹ آف پاکستان نےدیامیر بھاشا ڈیم اورمہمند ڈیم کی فوری تعمیرکاحکم دے دیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے اپنے ریماکس میں کہا کہ پانی ملک اورعوام کی بقاکیلئےضروری ہے، اسلیے اس کو محفوظ کیا جانے چاہیے۔ ان کا کہناتھا کہ پاکستان کوپانی کی قلت کاسامنا ہے، پانی کامسئلہ حل نہ ہوا توبحران شدیدہوجائےگا،ڈیموں کی تعمیرمیں قوم کومددکرناہوگی، ڈیمزکی تعمیرکیلئے عالمی مالیاتی ادارے بھی تعاون کریں گے۔

ضرور پڑھیں:نواب اکبر بگٹی کے پوتے نواب میر عالی بگٹی کو رواں ماہ 25 جو لائی کو ہونے والے عام انتخابات کےلئے اہل قرار

ضرور پڑھیں:اہم خبر،مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان اتحاد

اپنے مختصر فیصلے میں عدالتِ عالیہ نے کالا باغ ڈیم کے حوالے سے بھی حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس کی تعمیر کے لیے ایک کمیٹی قائم کی جائے۔

دوسری جانب چارسدہ: ملک میں ڈیموں کی تعمیر کے سلسلے میں سپریم کورٹ کے اہم ترین فیصلے پرسخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ کالا باغ زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، نہیں بننے دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے چارسدہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اسفند یار ولی نے کہا کالا باغ ڈیم کا معاملہ متنازعہ ہے۔

متعلقہ خبریں