کالا باغ زندگی اور موت کا مسئلہ ہے،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر سخت ترین ردعمل

کالا باغ زندگی اور موت کا مسئلہ ہے،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر سخت ترین ردعمل

کالا باغ زندگی اور موت کا مسئلہ ہے،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اے این پی کے سربراہ اسفند ... 04 جولائی 2018 (21:39) 9:39 PM, July 04, 2018

چارسدہ: ملک میں ڈیموں کی تعمیر کے سلسلے میں سپریم کورٹ کے اہم ترین فیصلے پرسخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ کالا باغ زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، نہیں بننے دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے چارسدہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اسفند یار ولی نے کہا کالا باغ ڈیم کا معاملہ متنازعہ ہے۔

ضرور پڑھیں:نواب اکبر بگٹی کے پوتے نواب میر عالی بگٹی کو رواں ماہ 25 جو لائی کو ہونے والے عام انتخابات کےلئے اہل قرار

ضرور پڑھیں:اہم خبر،مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان اتحاد

رہنما عوامی نیشنل پارٹی کا مزید کہنا ہے کہ کالا باغ ڈیم کو چھوڑ کر دیگر ڈیموں کی تعمیر پر توجہ دی جائے۔ اس سے قبل بدھ کی شام کو سپریم کورٹ نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کا مختصر اور تاریخی فیصلہ سنا دیا۔ سپریم کورٹ نے فیصلے میں حکم دیا ہے کہ بھاشا اور مہمند ڈیم ترجیحی بنیادوں پر تعمیر کیے جائیں، فیصلہ چیف جسٹس کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے سنایا۔

متعلقہ خبریں