دُبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے سرکاری ملازمین کے حق میں شاندار اقدام

دُبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے سرکاری ملازمین کے حق میں شاندار اقدام

دُبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے سرکاری ملازمین کے حق میں ... 04 جولائی 2018 (21:02) 9:02 PM, July 04, 2018

دُبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے سرکاری ملازمین کی فلاح و بہبود پر مبنی ہیومن ریسورس قانون کا اعلان کر دیا گیا۔ نو وضع قانون کی رُو سے آٹھویں گریڈ سے گیارھویں گریڈ تک کے ملازم سالانہ 25چھُٹیاں تنخواہ کے ساتھ حاصل کر سکتے ہیں جبکہ اس سے پہلے ان چھُٹیوں کی تنخواہ 22 تھی۔ساتویں گریڈ اور اس سے نچلے درجے کے ملازمین کے لیے تنخواہ کے ساتھ چھُٹیوں کی تعداد 15 سے بڑھا کر 18 کر دی گئی ہے۔

ضرور پڑھیں:ایک ڈرائیور ڈرائیونگ کے دوران ویڈیو بنا رہا تھا کہ اچانک شدید حادثہ ہو گیا،لیکن اسکے بعد جو کچھ ہوا دنیا اس پر حیران ہو گئی۔

ضرور پڑھیں:نوجوان نے ویڈیو کے دوران اپنے سر پر گولی مار لی ۔

اماراتی ملازمین کے گھرانوں کے 21 سال تک کی عمر کے افراد ٹریول الاؤنس کے حقدار ٹھہریں گے جبکہ اس سے پہلے یہ سہولت 18 سال تک کی عمر کے فیملی ممبران تک محدود تھی۔ غیر مُلکی ملازمین کے 21 سال سے کم عمر تین بچوں کو ٹریول الاؤنس کی سہولت حاصل ہوگی۔ جیون ساتھی کے انتقال کی صورت میں ملازمین کو 10 دِن کی تعطیلات کی اجازت دی گئی ہے جبکہ دیگر قریبی رشتے داروں کی وفات پر پانچ دِن کی رُخًصت سے نوازا گیا ہے۔

اس کے علاوہ اس قانون کی رُو سے کئی دیگر فوائد کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ جن میں اوقاتِ کار میں کمی اور پانچ دِن کی خصوصی رخصت بھی شامل ہے۔ سرکاری ملازمین کو دیگر محکموں میں بہتر ملازمت کے حصول کے حوالے سے بھی ترجیح دی جائے گی۔ قانون کے مطابق ہفتے کے دوران 40 گھنٹے کے لازمی اوقاتِ کار کی پابندی کا خاتمہ کر کے ملازمین کو اوور ٹائم کا حق دِیا گیا ہے،خرابی صحت کا شکار ملازمین کو بیماری کی مزید رُخصت لینے کا حق دیا جارہا ہے۔ ملازمین اِن ہاؤس پروموشن کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں جبکہ انہیں وقتاً فوقتاً بونس سے بھی نوازا جائے گا۔ نئے قانون کی رُو سے مزید تعلیم کے حصول کے خواہش مند سرکاری ملازمین کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی اور اُنہیں تحقیقی اور تعلیمی مقالوں پر کام کرنے کی غرض سے پانچ دِن کی رخصت بمعہ تنخواہ کی سہولت دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں