کون جیتے گا انتحابات 2018 اہم اداروں نے سروے رپورٹ جاری کر دی۔

کون جیتے گا انتحابات 2018 اہم اداروں نے سروے رپورٹ جاری کر دی۔

کون جیتے گا انتحابات 2018 اہم اداروں نے سروے رپورٹ جاری کر دی۔ 04 جولائی 2018 (20:51) 8:51 PM, July 04, 2018

پورے ملک میں الیکشن 2018 کی انتخابی مہم اپنے عروج پر ہے الیکشن کیلئے امیدواران اپنے اپنے حلقے کے ووٹرز کو قائل کرنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں ایسے وعدے بھی کیے جارہے ہیں جو گزشتہ 70 سالوں سے وفا نہیں ہو سکے ۔

عام انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں کی مقبولیت سے متعلق گیلپ پاکستان اور پلس کنسلٹنٹ نے تازہ ترین سروے جاری کردیا، گزشتہ انتخابات سے قبل نتائج کی درست پیشن گوئی کرنے والے نجی اداروں کے سروے کے نتائج میں تحریک انصاف کی مقبولیت میں اضافہ، جبکہ ن لیگ کی مقبولیت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیاسی جماعتوں کی عوامی مقبولیت جانچنے کیلئے تواتر سے سروے کرنے والے 2 نجی اداروں گیلپ پاکستان اور پلس کنسلٹنٹ کی جانب سے اب ایک مرتبہ پھر عام انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں کی عوامی مقبولیت کا سروے کروا کر اس کے نتائج جاری کیے گئے ہیں۔

تین اہم اداروں گیلپ پاکستان Gallup Pakistan(ملک گیر)، پلس کنسلٹنٹ Pulse Consultant (ملک گیر) اور آئی پی او آر (صرف پنجاب) کے سرویز کے مطابق مسلم لیگ (ن) اب بھی پنجاب کی سب سے مقبول جماعت ہے تاہم پی ٹی آئی اور ن لیگ کے درمیان ووٹوں کے فرق میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے۔

دونوں نجی اداروں کے سروے کے نتائج میں تحریک انصاف کی مقبولیت میں اضافہ، جبکہ ن لیگ کی مقبولیت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ جبکہ یہ بات بھی واضح رہے کہ گزشتہ انتخابات سے قبل بھی ان دو اداروں کے جاری کردہ سروے نتائج ہی انتخابی نتائج سے ملتے جلتے تھے۔ اب گیلپ پاکستان کی جانب سے مرتب کردہ سروے نتائج کے مطابق قومی سطح پر ن لیگ کی مقبولیت میں 8 فیصد کمی واقع ہوئی ہے اور اس کی موجودہ مقبولیت 26 فیصد ہے۔گیلپ سروے کے مطابق مسلم لیگ تاحال ملک کی سب سے مقبول جماعت ہے تاہم پلس سروے کے مطابق ووٹرز کی بڑی تعداد اس وقت پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دے گی ۔ اس سروے کے مطابق پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے ۔ گیلپ کے پول میں کسی بھی جماعت کے حق میں ووٹ ڈالنے کے حوالے سے غیر یقینی کا شکار گروپ کا تناسب 20 فیصد تھا، 26 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ وہ ن لیگ کو جبکہ 25 فیصد کا کہنا تھا کہ وہ پی ٹی آئی کو ووٹ دیں گے۔

ضرور پڑھیں:عمران خان نے یہ کیوں کہا کہ آج شیخ رشید کی آنکھوں میں چمک ہے،اسکے بعد ن لیگ کا برا وقت کیوں شروع ہوا،پڑھئے وہ حقیقت جو آج تک چھپی تھی۔

ضرور پڑھیں:اہم خبر آ گئی،پی ٹی آئی کے دفتر پر بم حملہ

پلس کے سروے میں پی ٹی آئی، ن لیگ پر سبقت لے جاچکی ہے۔ سروے کے مطابق پی ٹی آئی کی مقبولیت میں 7 فیصد اضافے کے ساتھ یہ اب 30 فیصد ہوگئی ہے جو کہ 2017 میں 23 فیصد تھی۔ پلس کے سروے کے مطابق 2017 میں ن لیگ سب سے مقبول ترین جماعت تھی تاہم اس کی مقبولیت میں 9 فیصد کمی واقع ہوئی ہے اور یہ اب 27 فیصد پر آگئی ہے۔

متعلقہ خبریں