نوز شریف کا 6 جولائی تک پاکستان واپس جانے سے انکار

نوز شریف کا 6 جولائی تک پاکستان واپس جانے سے انکار

نوز شریف کا 6 جولائی تک پاکستان واپس جانے سے انکار 04 جولائی 2018 (20:17) 8:17 PM, July 04, 2018

نوز شریف کا 6 جولائی تک پاکستان واپس جانے سے انکار ،احتساب عدالت سے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر کرنے کی اپیل بھی کردی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے 6 جولائی تک پاکستان واپس جانے سے انکار کردیا گیا ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے احتساب عدالت سے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر کرنے کی اپیل بھی کردی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنےکیس کافیصلہ کمرہ عدالت میں سنناچاہتاہوں، کبھی بھی قانونی طریقہ کارسےانخراف نہیں کیا، ساری دنیا میرے خلاف کارروائیوں سے آگاہ ہے، میرے خلاف 2 ریفرنسز کی کارروائی جاری ہے، میں کوئی ڈکٹیٹر نہیں جو ڈر کر بھاگ جاؤں گا۔ عوام کا نمائندہ ہوں ،بزدلی کا مظاہرہ کرکے قوم کو مایوس نہیں کروں گا، عوام کےحقوق اور ووٹ کی عزت کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہوں، فیصلہ خلاف آیا تو بھی پاکستان واپس جاؤں گا۔ میں نے یکطرفہ کارروائیوں کا سامنا کیا ہے، عوام کا راستہ روکنے والے عبرت کا نشان بنیں گے، 25 جولائی کو عوام کا فیصلہ ملک کی تقدیر بدل دے گا۔ انشا ءاللہ فتح عوام کا مقدر بنے گی، مشن کی تکمیل کیلئے ہر مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

متعلقہ خبریں