
برطانیہ میں نرس بچوں کیساتھ کیا کام کرتی رہی ،ایسی خبر جس نے برطانیہ کو ھلا کر رکھ دیا۔
04 جولائی 2018 (20:11)برطانیہ کے شمال مغربی علاقے چیسٹر میں حکام نے ایک ہسپتال میں کام کرنے والی خاتون طبّی کارکن کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق مذکورہ خاتون پر شُبہ ہے کہ اس نے آٹھ نومولود بچوں کو قتل کیا اور چھ دیگر بچوں کو جان سے مار ڈالنے کی کوشش کی۔
مئی 2017ء میں حکام نے مذکورہ ہسپتال میں جون 2015ء سے جون 2016ء کے درمیان 15 بچوں کی وفات کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔اسی تحقیقات کے نتیجے میں منگل کے روز ایک خاتون کو حراست میں لے لیا گیا جو ہسپتال کی میڈیکل ٹیم میں کام کرتی ہے۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آیا یہ خاتون ڈاکٹر ہے یا نرس ہے اور یا پھر ان کے علاوہ کچھ اور ہے۔اس سلسلے میں ایک تحقیق کار پال ہیوز نے بتایا کہ "یہ تحقیقات انتہائی پیچیدہ اور حسّاس نوعیت کی ہیں۔ ہمیں آخری حد تک کوشش کرنا ہو گی تا کہ ان بچوں کی وفات یا ان کی بے ہوشی کی وجہ کو باریکی کے ساتھ جان سکیں"۔ پال کے مطابق ہسپتال میں کام کرنے والی ایک خاتون کارکن کی حراست اہم پیش رفت ہے تاہم تحقیقات ابھی جاری ہیں۔