امریکی دباؤ جاپان بھی ایران کیخلاف کود پڑا۔

امریکی دباؤ جاپان بھی ایران کیخلاف کود پڑا۔

امریکی دباؤ جاپان بھی ایران کیخلاف کود پڑا۔ 04 جولائی 2018 (19:59) 7:59 PM, July 04, 2018

جاپانی حکومت کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم شینزو آبے وسط جولائی کو تہران کے دورے پر جانے اور ایرانی صدر حسن روحانی سے مذاکرات کرنے والے تھے مگر امریکا اور جاپان کے درمیان ایران پر تیل کا دباؤ ڈالنے کے معاہدے کےبعد وزیراعظم آبے نے دورہ تہران منسوخ کردیا۔

خیال رہے کہ سنہ 1978ء کے بعد کسی جاپانی وزیراعظم نے ایران کا کوئی دورہ نہیں کیا ہے۔ شینزو آبے پہلے جاپانی وزیراعظم ہیں جو ایران کے دورے کی خواہش رکھتے ہیں مگر ان کا حالیہ دورہ منسوخ کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق جاپانی وزیراعظم نے ایران کے دورے کی منسوخی کا فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کو تنہا کرنے، اس کی تیل کی برآمدات محدود کرنے اور ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے سے امریکا کی علاحدگی کی روشنی میں کیا گیا ہے۔امریکا نے اپنے اتحادی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ ایران چار نومبر 2018ء تک ایران سے تیل کی خریداری مکمل طورپر بند کردیں۔

متعلقہ خبریں